?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے ممکنہ تنازعات کی صورت ماضی سے بالکل مختلف ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پرل ہاربر میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مستقبل کی جنگ پرانی جنگوں سے بالکل مختلف انداز کی ہو گی، تاہم آیندہ حالات کا تعین کرنا فی الوقت بہت مشکل ہے۔
لائیڈ آسٹن نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ سائبر اور خلائی خطرات کا اندازہ لگاتے ہوئے جدید ٹیکنیکل و ڈیجیٹل ایجادات کو دفاعی معاملات میں بھرپور انداز میں استعمال کرے۔
انہوں نے کہا کہ نئے دور کی عسکری ضروریات میں کوانٹم کمپیوٹنگ، مصنوعی دانش اور کمپیوٹر کی جدید مہارت کا استعمال شامل ہو سکتا ہے اور ان سے دفاعی ردعمل کی رفتار بھی انتہائی تیز ہو گی۔
لائیڈ آسٹن نے اپنی تقریر میں چینی فوج میں تیز رفتاری سے ترقی کے خدشات اور ممکنہ جارحانہ رویوں کی طرف اشارہ بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب اس خیال میں رہنا درست نہیں کہ امریکا دنیا کی سب سے باصلاحیت مسلح افواج رکھتا ہے، خاص طور پر ایسے حالات میں کہ جب مخالف قوتیں اپنی طاقت کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے میں مصروف ہوں۔
وزیر دفاع نے جو بائیڈن کی طرف سے خارجہ امور میں سفارتی عمل کو بنیادی حیثیت دینے کو خوب سراہا، انہوں نے کہا کہ امریکی فوج ملکی سفارت کاروں کو درپیش کسی بھی تنازع اور خطرے کی صورت میں مدد فراہم کرے گی۔
امریکی فوج کسی بھی صورت دنیا میں تنہا نہیں رہنا چاہتی، بلکہ سفارتی عمل میں سہارا بن کر امریکی پالیسیوں کو تقویت دے گی، واشنگٹن اپنے مخالفین کو قائل کرنے کی کوشش جاری رکھے گا کیونکہ جارحیت کا طریقہ اور خطرات سے پُر زندگی کسی مفاد میں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکی پیسیفک کمان کا صدر دفتر ریاست ہوائی کے ساحلی مقام پرل ہاربر پر قائم ہے، اسے ہند بحر الکاہل کمان بھی کہا جاتا ہے، امریکی وزارتِ دفاع نے اس کمان کے نئے کمانڈر کا اعلان چند روز قبل ہی کیا ہے۔
لائیڈ آسٹن نے پرل ہاربر کا دورہ بھی کمان کی تبدیلی کے موقع پر کیا، انڈو پیسیفک کمان کے نئے کمانڈر ایڈمرل جان ایکیلینو ہیں۔
انہوں نے اپنا نیا منصب بطور کمانڈر 30 اپریل کو سنبھالا ہے، اس سے قبل وہ فِفتھ فلیٹ کے کمانڈر تھے، ادھر کمان سے دستبردار ہونے والے کمانڈر ایڈمرل فلپ ڈیوڈ سن نے اپنی تقریر میں کہا کہ انڈو پیسیفک خطے میں چین اپنے خطرناک ارادوں سے امریکاکو چیلنج کر رہا ہے، ماضی میں بھی ایڈمرل ڈیوڈسن تائیوان کے بارے میں بیجنگ کی پالیسی کے ناقد رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حماس کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ نیتن یاہو کا وہم
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے
فروری
لبنانی وزیراعظم کے انتخاب میں سعودی مداخلت
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:لبنانی وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی مشاورت میں
جون
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مسلم لیگ پر پابندی کی شدید مذمت
?️ 28 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
تحریک عدم اعتماد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت
?️ 14 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عدم اعتماد کی
مارچ
نیب کا اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا حکم
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو بڑا ریلیف دیتے
دسمبر
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت کا ہاتھ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی
جون
کشمیر کا فیصلہ خود کشمیری کریں گے
?️ 23 جولائی 2021مظفرآباد (سچ خبریں) انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب
جولائی
اس سال اربعین میں 80 سے زائد ممالک کے زائرین کی شرکت
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: کربلا کے نائب گورنر عقیل الفتلاوی نے آج منگل کو
ستمبر