امریکی صدر کی افغان رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقات، افغانستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا کھوکھلا وعدہ

امریکی صدر کی افغان رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقات، افغانستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا کھوکھلا وعدہ

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی جس میں افغانستان کی مکمل حمایت کا کھوکھلا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے لیے امریکی مدد ختم نہیں ہو رہی اور یہ امریکی افواج کے انخلا کے باوجود برقرار رہے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں جو بائیڈن، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ساتھ بیٹھے اور انہیں دو پرانے دوست کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ افغانستان کے لیے امریکی مدد ختم نہیں ہو رہی اور یہ امریکی افواج کے انخلا کے باوجود برقرار رہے گی۔

جو بائیڈن نے کہا کہ افغانیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اس تشدد کو روکنا ہوگا، اشرف غنی نے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے 6 اضلاع کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو بائیڈن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور امریکا اور افغانستان کے درمیان شراکت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم اتحاد، ہم آہنگی کا عزم رکھتے ہیں۔

یہ ملاقات اشرف غنی کے لیے نہایت قیمتی سمجھی جارہی ہے کیونکہ اسے مستقبل میں امریکا کی مدد اور جو بائیڈن کی جانب سے طالبان سے لڑائی میں افغان حکومت کی حمایت کی علامت بتایا جارہا ہے۔

کابل میں سابق امریکی سفیر رونالڈ نیومن نے کہا کہ ‘ایسے وقت میں جب حوصلے ناقابل یقین حد تک متزلزل ہوں اور چیزیں نیچے کی طرف جارہی ہوں، حوصلے بلند رکھنے کے لیے جو کچھ بھی کیا جاسکتا ہے وہ کیا جانا چاہیے، یہاں اشرف غنی کو مدعو کرنا ایک بہت مضبوط علامت ہے کہ ہم ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں’۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں سامنے آئی جب چند مہینوں پہلے ہی امریکی عہدیداروں نے ایک سیاسی مسودے کے تحت ایک عبوری حکومت کے لیے اشرف غنی پر دستبرداری کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

مشہور خبریں۔

جنین پر صیہونی حملے میں ایک فلسطینی کی شہادت

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی

یورپی کمیشن ہیروشیما کے بارے میں کیوں نہیں کچھ بولتا؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیروشیما کے معاملے میں

ٹی ٹی پی نے ریڈ لائن عبور کی تو ہرگِز برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دوٹوک انداز میں

ترکی کے عراق میں کتنے فوجی اڈے اور فوجی چھاونی ہیں؟

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   کرد سکیورٹی کے ماہر اور تجزیہ کار ہوکر الجاف کا

نیٹو کے 4000 ڈالر والے توپ خانے کے گولے روس کتنے میں تیار کرتا ہے؟

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی مشاورتی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی

وزیراعظم کا شمالی وزیرستان کا دورہ

?️ 22 اپریل 2022شمالی وزیرستان(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں

اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے کچھ کرؤ؛ٹرمپ کا امریکی یہودیوں سے خطاب

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی یہودیوں اور صیہونی حکومت کے بارے میں ٹرمپ کے نئے

سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کی فریقین کو 11 مارچ کو مکمل تیاری کےساتھ آنے کی ہدایت

?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے