روس کے خلاف طویل جنگ کی امریکی پالیسی ناکام ؛امریکی عہدیدار کا اعتراف

روس کے خلاف طویل جنگ کی امریکی پالیسی ناکام ؛امریکی عہدیدار کا اعتراف

?️

سچ خبریں:امریکی نائب خصوصی ایلچی مورگان اورٹگاس نے تسلیم کیا ہے کہ روس کے خلاف امریکہ کی فرسایشی جنگ کی حکمت عملی، خاص طور پر بائیڈن انتظامیہ کے دور میں، ناکام ہو چکی ہے۔ 

روسی خبررساں ایجنسی اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نائب خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ، مورگان اورٹگاس نے روس کے خلاف امریکہ کی طویل جنگی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مورگان اورٹگاس نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ، خصوصاً بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس کے خلاف طویل جنگ کے طریقہ کار اختیار کرنا غیر موثر ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ جنگ جاری بھی رہی تو اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق امریکی حکومت نے بھی روس کے ساتھ اسی نوعیت کی جنگی حکمت عملی اپنانے کی کوشش کی تھی، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی فریق اس طرح کی جنگوں میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
مورگان اورٹگاس نے اس بات پر زور دیا کہ وقت گزرنے کے باوجود بھی یہ پالیسی روس کے حوالے سے مفید ثابت نہیں ہو گی، اسی وجہ سے ہم گزشتہ برسوں کی غلطیوں کی اصلاح کے لیے کوشاں ہیں۔

مشہور خبریں۔

کل رات پاکستان کے ہر شہر کے در و دیوار امریکہ مردہ باد سے گونج اٹھے

?️ 11 اپریل 2022(سچ خبریں)ملک بھر اور باہر ممالک میں عوام سڑکوں پر، در و

یوکرین کی امداد امریکیوں کی اگلی نسل کے ساتھ کیا کرے گی؟امریکی رکن کانگریس کی زبانی

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی رکن کانگریس نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کو

کیا غزہ میں عنقریب جنگ بندی ہوگی؟وائٹ ہاؤس کا کیا کہنا ہے؟

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے اسرائیل اور

پاکستان کا جرمن میں مزیر قونصل خانے کھولنے کا اعلان

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی

حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ

?️ 3 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:تیل پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی نئی قسم کے کورونا

اسرائیلی وفد غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے دوحہ روانہ

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات

مغربی یروشلم میں صیہونی حکومت کی ایک خطرناک اور نسل پرستانہ کارروائی

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور قدس امور کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے