?️
سچ خبریں:امریکی مذاکرات کار نے انکشاف کیا کہ ایران سے ممکنہ معاہدہ، یورینیم کی افزودگی کی شفاف جانچ پر منحصر ہوگا
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اعلیٰ مذاکرات کار اور مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکاف نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی اہم تفصیلات افشا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی راستی آزمایی ان مذاکرات کا مرکزی نکتہ ہے۔
روئٹرز کے مطابق، ویٹکاف نے تصدیق کی کہ مذاکرات کا پہلا مرحلہ ایران کے یورینیم کی افزودگی کے عمل کی جانچ سے متعلق ہے، جس کے بعد ایرانی اسلحہ پروگرام پر بات کی جائے گی۔
ویٹکاف نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل اور شفاف سازی کے بغیر کسی قسم کا معاہدہ ممکن نہیں، اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے تو ہمیں متبادل آپشنز پر غور کرنا ہوگا، جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ابتدائی ملاقات مثبت اور تعمیری تھی، اور دونوں فریقین اب یہ جانچ رہے ہیں کہ آیا سفارتی طریقوں سے اس پیچیدہ معاملے کا کوئی پرامن حل نکالا جا سکتا ہے۔
المیادین نے فاکس نیوز کے حوالے سے بتایا کہ ویتکاف نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کا دائرہ صرف جوہری افزودگی تک محدود نہیں، بلکہ وہ ایران کے میزائل پروگرام اور دیگر فوجی سازوسامان کو بھی شامل کرے گا۔
ویٹکاف کے مطابق ہم جو بھی معاہدہ کریں گے، وہ مکمل طور پر اس بنیاد پر ہوگا کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام اور مبینہ جوہری اسلحہ کی تیاری سے متعلق شفاف، مکمل اور قابل تصدیق معلومات فراہم کی جائیں۔
ابھی تک ایرانی حکومت کی جانب سے ویتکاف کے بیانات پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن ماضی میں تہران متعدد بار ان الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی دباؤ کا حصہ قرار دے چکا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بشار الاسد کی 9 سال پہلے کی پیشگوئی
?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:شامی صدر نے نو سال پہلے، تل ابیب کے ساتھ دمشق
مئی
اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم
?️ 7 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اسلحہ برآمدگی کیس میں
مارچ
ہماری فوج کو روس کو شکست دینا ہوگی: برطانوی کمانڈر
?️ 19 جون 2022برطانوی فوج کے نئے کمانڈر نے اتوار کو کہا کہ برطانیہ کے
جون
بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پکڑدھکڑ مزید تیز
?️ 21 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جنوری
شامی حکومت کے خاتمے پر سعودی عرب کا پہلا سرکاری ردعمل
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے شام میں حالیہ پیش رفت
دسمبر
وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، تعلیمی اداروں بارے گفتگو
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی
جولائی
اسرائیل کی یقینی تباہی کے 7 نکتہ
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطین پر غاصب صیہونی حکومت کے قبضے کے آغاز سے
نومبر
غزہ کی جنگ سے اسرائیلی معیشت اور فوج تباہ
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریف کے صحافی ایوی اشکنازی نے اپنی رپورٹ میں
جولائی