?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی خفیہ ادارے نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہاپسند وزیراعظم پاکستان کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ادارے نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت پاکستان کے خلاف ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدت سے فوجی طاقت کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی انٹیلی جنس کے آفس کے ڈائریکٹر نے کانگریس میں پیش کی جانے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عام جنگ کا تو کوئی امکان نہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان بحران زیادہ شدت اور خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت ماضی کے مقابلے میں فوجی قوت کے ساتھ سمجھے جانے والے یا حقیقی پاکستانی اشتعال انگیزیوں کا زیادہ شدت کے ساتھ جواب دے اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدت پیدا ہو جس سے کشمیر میں پرتشدد بدامنی بھی پھیلے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام میں لڑائی کا براہ راست اثر امریکی فوج پر پڑتا ہے، جبکہ جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی دنیا کے لیے ایک تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
فیس بک کی فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:فیس بک نے فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے
اگست
ترکی میں دہشت گرد گروہوں سے تعلق کے الزام میں 27 افراد گرفتار
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ترکی
دسمبر
نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہے: ترکی وزارت خارجہ
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے فلسطین کی حمایت کے
جولائی
امریکہ اور انگلستان یمن کے خلاف نئی سازشوں کی تلاش میں:انصار اللہ
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی
دسمبر
مسلم ممالک کو صہیونی ریاست کی مدد کے تمام راستے بند کرنے چاہئیں
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب کے ایران کے سپریم لیڈر نے امسال کے حج
جون
جان بولٹن: ٹرمپ کا مجوزہ امن منصوبہ یوکرین کی فروخت ہے
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے
نومبر
بین الاقوامی طلباء کے داخلے پر ٹرمپ انتظامیہ کا حکم عارضی طور پر معطل
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے ہارورڈ یونیورسٹی پر دباؤ کے سلسلے میں،
مئی
توہین مذہب کے ملزم سے شہریوں کا انوکھا انتقام
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: سوات میں مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی بے حرمتی
جون