امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے عملے کا احتجاج

امریکی

?️

سچ خبریں:امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ فورڈ کے اہلکاروں نے مشن میں توسیع پر احتجاج کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ واپسی کے بعد بڑی تعداد نیوی چھوڑ سکتی ہے۔

صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کہ امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز فورڈ کے عملے اور فوجی اہلکاروں نے اپنی ماموریت میں توسیع کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کے سابق انٹیلیجنس افسر کا ایران کی بحری فوجی صلاحیت کے بارے میں انتباہ

صیہونی روزنامہ معاریو نے مغربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ فورڈ کے بڑی تعداد میں موجود اہلکاروں اور فوجیوں، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مشرقِ وسطیٰ بھیجا گیا تھا، نے اپنی ماموریت میں توسیع پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ وطن واپسی کے بعد وہ دوبارہ بحریہ میں خدمات انجام نہیں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے کئی اہلکاروں نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماموریت میں توسیع کے باعث ان کی نجی زندگی کے منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ ان پر اور ان کے خاندانوں پر بھاری بوجھ ڈال رہا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے اہلکار واپسی کے فوراً بعد فوج چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ عام طور پر طیارہ بردار بحری جہاز کی ماموریت تقریباً چھ ماہ پر مشتمل ہوتی ہے، لیکن اس جہاز پر تعینات اہلکار آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے سے سمندر میں موجود ہیں اور اپنے گھروں سے دور ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی آپریشن سدرن اسپئر؛ طاقت کا مظاہرہ یا جنگ کا پیش خیمہ؟

ایک ملاح نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عملہ شدید غصے میں ہے اور بعض اہلکاروں نے کھلے عام اعلان کیا ہے کہ وطن واپسی کے ساتھ ہی وہ ملازمت چھوڑ دیں گے، جبکہ ایک اور اہلکار نے کہا کہ مسلسل توسیعوں نے اس ماموریت کی مشکلات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سیاسی ٹرائل آمرانہ حکومتوں کیلئے طاقتور عدالتی ہتھیار کا کام کرتے ہیں، جسٹس منصور

?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی گئی

?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی

پیکا ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریوینشن آف الیکٹرانک

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں کے خیمے دوبارہ نذرِ آتش

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:صیہونی افواج نے غزہ میں واقع اسپتال کے نزدیک فلسطینی صحافیوں

امریکی عوام کا ٹرمپ پر اعتماد مزید کم ہو گیا

?️ 1 فروری 2026امریکی عوام کا ٹرمپ پر اعتماد مزید کم ہو گیا  ایک نئی

ویوو کا انوکھا قدم، کیمرا کٹ کے ساتھ فون متعارف کرا دیا

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے سب کو

خلیل الرحمٰن قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا عندیہ

?️ 13 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ

اقوام متحدہ نے یمن میں اس سال کے آخر تک شدید قحط سے خبردار کیا

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے ایک رپورٹ میں خبردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے