?️
سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے دو صدارتی حکم جاری کرتے ہوئے روس، ایران اور چین کے 55 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے دو ایگزیکٹو احکامات پر دستخط کیے ہیں جن کے تحت روس، ایران اور چین کے مجموعی طور پر 55 افراد اور اداروں پر اقتصادی اور شخصی پابندیاں لاگو کی گئی ہیں، جن پر روس کی جنگی کوششوں میں تعاون کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے سوال کا جواب دو؛روس کا یوکرین سے خطاب
یوکرینی ایوانِ صدر کے مطابق، یہ حکم قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے ان فیصلوں کو نافذ کرتے ہیں جن کے تحت مخصوص شخصی و اقتصادی پابندیاں اور دیگر محدودکنندہ اقدامات کا اطلاق کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، پہلا حکم ان افراد سے متعلق ہے جن پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ روسی حمایت یافتہ پروپیگنڈےکو فروغ دیتے ہیں،اس فہرست میں 14 افراد شامل ہیں جو یوکرین پر روس کے حملے کو جواز فراہم کرنے، مقبوضہ علاقوں کی حیثیت سے انکار کرنے اور ڈونباس کی کوئلے کی صنعت سے حاصل ہونے والے مالی مراکز سے وابستگی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔
دوسرا حکم روس کے عسکری۔صنعتی کمپلیکس سے وابستہ کمپنیوں اور سپلائرز کے خلاف پابندیوں کا احاطہ کرتا ہے۔
اس فیصلے کے تحت 10 افراد اور 31 قانونی ادارے روس، چین اور ایران سے تعلق رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کے مالکان اور بعض اعلیٰ عہدیداروں پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ روس کو پرزہ جات اور سازوسامان فراہم کرنے میں شامل ہیں اور بعض معاملات میں وہ بین الاقوامی پابندیوں کو نظر انداز کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید:ایرانی ڈرونز کب روس پہنچے، ہمیں نہیں معلوم:پینٹاگون
رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان پابندیوں کے دائرے میں کچھ ایرانی حکومتی اور قانونی ادارے بھی شامل ہیں جن کے بارے میں یوکرینی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس کو فوجی مصنوعات فراہم کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
یورپ اسرائیل کے جنگی جرائم پر موقف اختیارکیوں نہیں کرتا ؟
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے یورپی یونین کے خارجہ
نومبر
مکڈونلڈ کا ملازم الاقصیٰ طوفان ٹیٹو کی وجہ سے نوکری سے باہر
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل کے 24 رجیم نیٹ ورک نے اطلاع دی
فروری
وزیر اعظم کے بیان سے فارن سروس افسران سخت ناراض
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے 19 ممالک میں تعینات افسران سے
مئی
یوکرائن حکومت کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے خصوصی
مارچ
اسرائیل ہیوم: امریکہ ایران کے مقابلے میں تعطل کا شکار ہو گیا ہے
?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: ایک صہیونی میڈیا نے واشنگٹن کے ایران کی مرضی کے
مئی
حکومت کی ہدایت، 6 ڈی آئی جیز میں سے کوئی بھی اپنا چارج نہ چھوڑے
?️ 1 مارچ 2021پنجاب {سچ خبریں} صوبہ سندھ کے ۶ ڈی آئی جیز کے تبادلے
مارچ
جو بائیڈن پر اعتماد کرنا ایک سراب ہے: فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں
فروری
’جمع تقسیم‘ میں مسجد کے مناظر کی شوٹنگ کرتے ہوئے ہچکچا رہا تھا، دیپک پروانی
?️ 17 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کا کہنا تھا
نومبر