ایرانی ڈرونز کے ممکنہ حملے کے خدشے پر ٹرمپ کا ردعمل

ایرانی ڈرونز

?️

سچ خبریں:ایرانی ڈرونز کے ذریعے اپنی ذات کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے سے متعلق سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی سے کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کا انجام صحافی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں اپنی روایتی خود پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں ناکامی اور ایران کے خلاف مہنگی فوجی جارحیت کا ذکر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ معاشی لحاظ سے امریکہ دنیا کے تمام ممالک سے بہت آگے ہے۔

انہوں نے کہا: معاشی اعتبار سے ہم تمام ممالک سے بہت زیادہ آگے ہیں۔ دو سال پہلے ہم بہترین ملک نہیں تھے، لیکن اب ہیں!

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کریں اور یہ ایک اچھا اقدام ہوگا۔

ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں امریکہ میں دسیوں ہزار پروازوں کے تعطل کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹس نے نظام کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔ ان کے بقول، گزشتہ جمعہ کو جو کچھ ہوا، وہ انتہائی پرانے آلات کے ناکارہ ہونے کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز پروازوں کی بندش کی کوئی ذمہ داری وہ قبول نہیں کرتے۔

ایرانی ڈرونز کے ذریعے اپنی ذات کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے سے متعلق ایک صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے برہمی سے جواب دیا: مجھے تمہاری فکر ہے، کیونکہ اگر انہوں نے مجھے ختم کر دیا تو تمہارا کام بھی تمام ہو جائے گا۔ محتاط رہو۔

چین کے صدر شی جن پنگ سے ایران سے تیل کی خریداری بند کرنے کے مطالبے کے امکان سے متعلق ایک اور صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا: میں ان سے وہی بات پوچھوں گا جو میں پوچھنا چاہتا ہوں۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی تعمیراتی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دینے اور اس دوران فضائی نظام کے تباہی کی جانب بڑھنے سے متعلق ناقدین کے اعتراض پر ٹرمپ نے جواب دیا: وائٹ ہاؤس کو دیکھیں، یہ بے عیب ہے!

یوکرین جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین کے معاملے پر کچھ پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن اس سے کہیں زیادہ سخت مؤقف اختیار کر سکتے تھے، لیکن سچ یہ ہے کہ وہ پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سمندری راہداری غزہ کی امداد کے لیے زمینی راستوں کی جگہ نہیں لے سکتی : دوحہ

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ

کینیڈا کے وزیر اعظم کا پوپ فرانسس سے بہت بڑا مطالبہ

?️ 26 جون 2021سچ خبریں:کینیڈا میں دو اجتماعی قبروں سےمقامی بچوں کی تقریبا 1000 لاشوں

چین امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پولیس کے سربراہ نے ایک بیان میں زور دیا کہ

آبادی میں اضافہ پاکستان کے آبی وسائل پر دباؤ ڈال رہا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی کو

بلوچستان دھماکوں سے گونج اٹھا، ریلوے لائن تباہ کردی گئی

?️ 30 نومبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں ہفتہ کو 7

شہید سید حسن نصر اللہ جغرافیائی اور دنیاوی حدود سے تجاوز کر گئے

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے رکن پارلیمنٹ سید ابراہیم موسوی نے کہا کہ

صابن کے اشتہار میں کندھے دکھانا پسند نہیں، بڑے برانڈ کی آفر ٹھکرادی، صنم جنگ

?️ 1 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ نے بتایا

فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک صہیونی افسر ہلاک

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: صہیونی چینل 11 نے آج جمعہ کو خبر دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے