ٹرمپ امریکہ کے سب سے بدعنوان صدر ہیں: کیلیفورنیا کے گورنر

کیلیفورنیا کے گورنر

?️

سچ خبریں:کیلیفورنیا کے گورنر گوین نیوسم نے ٹرمپ کے 5000 ڈالر کے انتخابی وعدے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی سب سے بدعنوان شخصیت قرار دیا ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر گوین نیوسم نے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن ووٹروں کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے 5000 ڈالر کے وعدے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر کو وائٹ ہاؤس میں اب تک آنے والی سب سے بدعنوان شخصیت قرار دیا ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر نے ڈلاس میں ریپبلکن پارٹی کے انتخابی اجتماع سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب اور ووٹ حاصل کرنے کے لیے ان کی نئی مبینہ کوشش پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق گوین نیوسم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جنگ کے ذریعے امریکی عوام کو مزید بیمار اور غریب کرنے کے بعد اب عوام کے خون پسینے سے حاصل کیے گئے ٹیکس دہندگان کے 5000 ڈالر دے کر ان کے ووٹ خریدنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر نے مزید کہا کہ ٹرمپ وہ سب سے بدعنوان شخص ہیں جو اب تک وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں موجود رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ووٹروں کو اپنی جماعت کی حمایت پر آمادہ کرنے کی ایک غیر معمولی کوشش کے تحت کہا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تو ہر بالغ امریکی شہری کو ٹرمپ ڈویڈنڈ کے نام سے 5000 ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

?️ 13 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد

Women in Politics: Urgency of Quota System For Women In Regional Elections

?️ 27 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

5 یمنی سعودی عرب کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنے معمول کے الزامات کو

صیہونی ریلوے کمپنی کا مرکزی سرور ہیک 

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:اپنی تازہ ترین کارروائی میں سائبر ایوینجرز گروپ نے صیہونی ریلوے

امریکی جیلوں کے نظام کا دیوالیہ پن

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی جیلوں کو مہلک اور ناقابل تسخیر بحرانوں کا سامنا ہے

 واشنگٹن دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی تیاری میں،جولانی کریں گے امریکہ کا دورہ

?️ 3 نومبر 2025 واشنگٹن دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی

میں سب کی بات سننے کے لئے تیار ہوں:عمران خان

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سر گودھا میں میڈیا میں بات کرتے ہوئے

مشرق وسطیٰ میں بحران پیدا کرنے کے بحران زدہ امریکی معیشت پر اثرات

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے