افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی اعلی دفاعی عہدیداروں نے اہم بیان جاری کردیا

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی اعلی دفاعی عہدیداروں نے اہم بیان جاری کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے اعلی دفاعی عہدیداروں نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں پر موجود دشہت گرد گروہ امریکا کے لیئے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے اعلی دفاعی عہدیداروں نے اپنی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ افغانستان سے آئندہ چند مہینوں میں امریکہ اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد وہاں موجود سرکردہ دہشت گرد گروپ امریکہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعرات کو امریکی اراکین کانگریس کو بتایا کہ القاعدہ جیسے گروپ ممکنہ طور پر دو سال کے اندر اپنی اہلیت دوبارہ حاصل کر لیں گے اور امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر نے کے قابل ہونگے۔

جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے مزید خبردار کیا کہ یہ عرصہ دو سال سے کم بھی ہو سکتا ہے اور اس کا انحصار افغانستان کی موجودہ حکومت کے مستقبل پر ہے، جنرل ملی کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان کی حکومت ناکام ہو جاتی ہے یا مقامی سیکیورٹی فورسز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں، تو ظاہر ہے کہ خطرہ بڑھ جائے گا۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ افغانستان سے باقی ماندہ تمام امریکی افواج 11 ستمبر سے پہلے نکال لی جائیں گی، انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ افغانستان کے اندر القاعدہ اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن کو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملے پر جوابدہ ٹہرانے کا بنیادی مقصدحاصل ہو چکا ہے، لیکن اس بارے میں خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اگر افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی نہ رہی تو وہاں القاعدہ اور اسلامک سٹیٹ خراسان جیسے گروپ دوبارہ ابھرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

امریکی فوج اور انٹیلی جنس عہدیدار متعدد بار انتباہ کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ابھرتے ہوئے خطرات افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم بنا سکتے ہیں اور دہشت گرد گروپ خود کو مضبوط بنانے اور اپنی ان کارروائیوں کو بڑھانے کا ایسا موقع فراہم کر سکتے ہیں، جس کا انہیں طویل عرصے سے انتظار تھا۔

کرسٹین ابی زید جنہیں امریکہ میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز کی سربراہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے گزشتہ ہفتے اراکین کانگریس کو بتایا کہ جہاں کہیں بھی دہشت گردی کی واضح موجودگی نظر آتی ہے، وہاں یہ امکان موجود ہوتا ہے کہ وہ مقام ہماری سر زمین کے لیے خطرات کا حامل پلیٹ فارم بن سکتا ہے، انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا تھا کہ امریکہ القاعدہ اور داعش جیسے گروپوں پر سخت دباو برقرار رکھے۔

اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی ایک حالیہ جائزہ رپورٹ میں بھی ایسے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ افغانستان میں طالبان عسکریت پسند مذاکرات میں اپنی پسند کے نتائج نہ ملنے کی صورت میں افغانستان کی حکومت کو ناکام کرنے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔

اس رپورٹ میں اس بارے میں بھی خبردار کیا گیا تھا کہ طالبان کی طرف سے القاعدہ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے وعدے کے برعکس ان کے آپس کے تعلقات مزید گہرے ہو گئے ہیں جس کی وجہ آپس میں شادیاں اور مزاحمت میں شراکت داری ہے۔

وائٹ ہاؤس اور پینٹاگان میں عہدیدار کئی مرتبہ یہ یقین دہانی کراتے نظر آئے ہیں کہ اگر القاعدہ اور داعش ممکنہ طور پر دوبارہ سر اٹھاتے ہیں تو ان سے نمٹنے کے لیے اڈوں سے یا مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑوں پر کھڑے جنگی طیاروں کے ذریعے وسیع پیمانوں پر فضائی حملوں سے کام لیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی 11 ستبمر کی افغانستان سے انخلا کی مقرر کی ہوئی ڈیڈلائن قریب آرہی ہے، تاہم عہدیداروں کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، تاہم امریکہ کے جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ کسی چیز کے بارے میں کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

مشہور خبریں۔

اے ایس ایف ایک مثالی ادارہ ہے:ڈاکٹر عارف علوی

?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے

شیخ رشید نے عمران خان کو خوش نصیب اور نواز شریف کو بدنصیب قرار دے دیا

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ

1200 عرب دانشوروں کا عرب حکام کو میمورنڈم

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:1200 سے زیادہ عرب اور فلسطینی سیاسی مفکرین نے ریاض

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں

وزیر اعظم آج کھیلوں کے فروغ کے لئے وعدہ پورا کریں گے

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم آج کھیلوں کےفروغ کیلئےوعدہ پورا کرنےجا رہے

عرب دنیا تیار رہے

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عرب امور کے ایک اہلکار نے منگل کے

اردوغان پر مقدمہ چلنا چاہیے:سینئر ترک سیاستدان

?️ 17 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کی حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی کے ایک سینئر

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے