?️
سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل شام کی جولان پہاڑیوں کے مستقبل پر کسی سے مذاکرات نہیں کرے گا،انہوں نے عرب ممالک سے تعلقات کی توسیع اور ابراہیم معاہدوں کو وسعت دینے پر بھی زور دیا۔
روسی خبر رساں ادارے اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے پیر کے روز دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، شام کی مقبوضہ جولان پہاڑیوں کے مستقبل پر کسی بھی فریق سے مذاکرات نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کا 8 سال بعد تسلط
رپورٹ کے مطابق، گدعون ساعر نے آسٹریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسرائیل کی پالیسیوں کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، ابراہیم معاہدوں کو وسعت دینے اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شام اور لبنان جیسے ممالک بھی اس عمل میں شامل ہوں، کیونکہ ہم اسے اپنی سلامتی کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے شام کی سرزمین کے مزید حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے، خاص طور پر اس وقت کے بعد جب محمد جولانی، جو ماضی میں دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کا سربراہ رہا ہے، اب شام میں ایک بااثر حاکم کے طور پر سامنے آیا ہے،اسرائیلی وزیر خارجہ نے خبر رساں ویب سائٹ Ynet کے حوالے سے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ متوازن اور خوشگوار تعلقات قائم کریں۔
تاہم، اسی تناظر میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ جولان کی پہاڑیوں کے بارے میں ہم کسی بھی معاہدے یا مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے،قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل محمد جولانی نے بھی اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ بعض غیرمستقیم روابط بعض ثالثوں کے ذریعے قائم کیے گئے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
لاہور میں پہلے کمرشل کورٹ کا افتتاح کیا گیا
?️ 6 جون 2021لاہور(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے لاہور جوڈیشل کمپلیکس
جون
صیہونی حکومت خوف و ہراس کے عالم میں
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا کی صورتحال کے ماہر نے یہ بیان کرتے ہوئے
اپریل
اسلام آباد ہائیکورٹ: ’لوگ پولیس، رینجرز کی وردیوں میں بندے اٹھا رہے ہیں، کسی کو پروا نہیں‘
?️ 2 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے
جون
عمران خان نے ایران اسرائیل صورتحال کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کردی
?️ 17 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے
جون
سردار سلیمانی کی انکساری نے انہیں مقبول بنایا
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: کویتی ماہر عبداللہ الموسوی السید نے کہا کہ سردار شہید
جنوری
امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے: قندھار دھماکے پر لبنان کا جواب
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے ایک بیان میں قندھار
اکتوبر
تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں:فواد چوہدری
?️ 26 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر
جون
پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم چین
?️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ
اکتوبر