?️
سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کی دسیوں بڑی کمپنیوں نے شدید معاشی جمود کا اعتراف کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق 200 بڑی کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل مقبوضہ فلسطین کی ایک اقتصادی تنظیم نے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیرِ دفاع یوآو گالانت کی برطرفی کا عمل روک دیں۔
اس تنظیم نے واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت گہرے معاشی جمود میں ڈوب چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل معاشی انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے:صہیونی ماہر اقتصادیات
قابل ذکر ہے کہ اگست کے مہینے میں مقبوضہ فلسطین میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ اس مہنگائی کی وجہ غزہ پٹی پر پچھلے سال سے جاری جنگی اخراجات اور متعدد محاذوں پر بڑھتے ہوئے تصادمات ہیں۔
عبرانی زبان کے میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو مقبوضہ فلسطین میں قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے کو نظر انداز کر رہے ہیں اور اس بات پر بضد ہیں کہ غزہ جنگ کے اثرات اس صورتحال کی وجہ نہیں، تاکہ جنگ کو روکنے پر مجبور نہ ہوں۔
مزید برآں مقبوضہ فلسطین میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرگرم 50 فیصد سے زائد کمپنیاں سرمایہ کاری کی بندش کے باعث اپنی سرگرمیاں بیرونِ ملک منتقل کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: اگر جنگ جاری رہی تو اسرائیل معاشی تباہی کا شکار ہوگا
صہیونی ویب سائٹ ٹائمز آف اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ ان کمپنیوں کو اسرائیل کی معاشی بہتری پر اب کوئی اعتماد نہیں رہا۔


مشہور خبریں۔
لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا جنگل لگانے کا منصوبہ
?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)پنجاب وزیر اعلی کی ہدایت پر لاہور میں ایشیا کا
جولائی
یورپی رہنما خاموشی سے اپنے آقا کے قدموں میں دم ہلائیں گے: پیوٹن
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز ایک تقریر
فروری
وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان
اپریل
الیگزینڈر ڈوگین: اسرائیل اور امریکہ بزدلانہ طریقے سے مفکرین کو قتل کر رہے ہیں
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی اسٹریٹجسٹ نے "رز آف دی وائز اگینسٹ دی رڈل
اکتوبر
میں وائٹ ہاؤس دیکھنے کو ترس گیا ہوں
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے باخبر ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب
جولائی
اٹلی کا چینی انفراسٹرکچر پراجیکٹ چھوڑنے کا امکان
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:اٹلی کی دائیں بازو کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بدھ
مئی
مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال؛صیہونیوں کی نیندیں حرام
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں
اگست
اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار
?️ 15 اکتوبر 2025اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا
اکتوبر