?️
سچ خبریں:قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ صیہونی حکومت کے حالیہ حملے جنگ بندی کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں عدم دلچسپی کا ثبوت ہیں، انہوں نے انسانی امداد براہ راست اقوام متحدہ کے ذریعے غزہ پہنچانے پر زور دیا۔
قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملے واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ یہ حکومت غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی میں توسیع کا واحد راستہ کیا ہے ؟
سی این این سے گفتگو میں انہوں نے اسرائیل کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری ایسے وقت میں ہوئی جب مذاکرات کے لئے وفود بھیجے گئے تھے۔
محمد بن عبدالرحمن نے واضح کیا کہ امریکہ کی جانب سے غزہ کے لئے انسانی امداد کے نئے منصوبے کی ضرورت نہیں ہے اور بہتر ہے کہ اقوام متحدہ کو براہ راست انسانی امداد غزہ کے عوام تک پہنچانے دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بغیر جنگ بندی کے مذاکرات کی پیشکش ان کے غیرسنجیدہ رویے کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے اسرائیلی امریکی قیدی عیدان الکسانڈر کی رہائی کو مذاکرات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا، لیکن یہ بھی واضح کیا کہ خطے میں اسرائیل اور پڑوسی ممالک کے درمیان تنازعات کی اصل وجہ فلسطینی اور شامی سرزمین پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔
قطری وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں سنجیدہ اور نیتجہ خیز مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، تاہم انہوں نے اسرائیل کی موجودہ پالیسیوں کے پیش نظر فوری پیشرفت کی امید کم ظاہر کی۔
شام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام پر اسرائیل کے حالیہ حملے خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ شامی عوام کو اپنی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بااختیار بنانا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فیض حمید کے خلاف کیسز سے متعلق حامد میر کا بیان
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف
اگست
واشنگٹن اور تہران کی دوحہ مذاکرات میں پہلے حصے پر اتفاق رائے
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی نیوز پورٹل ایکسیوس نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے
جولائی
تم جرائم کرتے جاؤ ہم جواز پیش کرتے جائیں گے؛امریکی منطق
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں
اکتوبر
ترکی کے ہاتھوں داعش کے 357 دہشت گرد گرفتار
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے اعلان کیا ہے
دسمبر
ایکس پر اکاؤنٹ کی معلومات سے متعلق فیچر پیش
?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کے پروفائلز پر
نومبر
کیا شام کا ہر شہری الجولانی سے راضی ہے؟
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے علاقے ادلب، جو طویل عرصے سے دہشتگرد تنظیم ہیئت
دسمبر
اسرائیل اندرونی انہدام کی طرف بڑھ رہا ہے: امریکی اہلکار کا اعتراف
?️ 24 اکتوبر 2026سچ خبریں: سوریہ اور عراق میں امریکی خصوصی نمائندے اور ترکی میں امریکی
اکتوبر
شام کو سب سے زیادہ کس نے لوٹا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا
ستمبر