صیہونی فوج ہائی الرٹ

صیہونی فوج ہائی الرٹ

سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طرف سے صہیونی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے معطل ہونے کے اعلان کے بعد، قابض فوج کو تیاری کی سطح بڑھانے کا حکم دیا نیز بنیامین نیتن یاہو نے اس صورتحال کے بعد ایک اہم سیکیورٹی میٹنگ بھی طلب کی۔

قدس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ نے قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے اعلان کردہ معطلی کے بعد فوج کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے کی تیاری؛خاص انداز

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، نیتن یاہو نے اس اعلان کے بعد ایک سیکیورٹی اجلاس طلب کیا جس میں وزیر خارجہ، وزیر جنگ، فوج کے سابق اور موجودہ سربراہان اور اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی افسران شریک ہوئے، اس اجلاس کا مقصد جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا جائزہ لینا تھا۔

اس کے علاوہ، صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے دوبارہ تل ابیب کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور نیتن یاہو کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل کرے۔

مزید پڑھیں: کیا غزہ سے صیہونی قیدی ٹرمپ نے رہا کروائے ہیں؟وائٹ ہاؤس کا اعلان

واضح رہے کہ قسام برگیڈز کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چونکہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کیا، اس لیے وہ قیدیوں کی رہائی، جو اگلے ہفتے ہفتہ کو متوقع تھی، کو مؤخر کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے