?️
سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کو کون بڑھاوا دے رہا ہے اس خطہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
سی این این نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے امریکہ کے صدارتی انتخابات کا وقت قریب آتا چلا جا رہا ہے ،غزہ کی جنگ ڈیموکریٹس کی خارجہ پالیسی کے اہم مسائل میں سے ایک بن چکی ہے۔ واشنگٹن کی صہیونی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں ناکامی نے تنازعے کے دوسرے علاقوں تک پھیلنے کے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا
اس سلسلے میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کی جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے اور جنگ کے دیگر علاقوں میں پھیلنے کے خطرے سے پریشان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ میں ایک وسیع تر تنازعے سے بچا جا سکے۔
تاہم انہوں نے تنازعے کے وسیع ہونے کی اہم وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
مزید پڑھیں: جنگ ہوگئ تو پورا مشرق وسطیٰ ہل جائے گا
یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ غزہ کی جنگ میں صہیونی حکومت کا سب سے بڑا عسکری اور سیاسی حمایتی ہے اور اب تک تل ابیب پر امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے میں ناکام رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
جام کمال نے استعفی دے کر پارٹی بچا لی
?️ 25 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے
اکتوبر
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نقصانات کی تفصیل
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف
جنوری
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ پینتیس سال میں 919بچے شہید کئے
?️ 20 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
مہنگائی کی اصلی وجہ سامنے آگئی
?️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے
نومبر
اردن میں فسادات؛ ہڑتالیں،احتجاج
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہڑتال سے شروع ہو کر
دسمبر
عالمی صحافیوں کا سعودی جیل سے یمنی صحافی کی رہائی کا مطالبہ
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:عالمی صحافیوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے سعودی عرب میں
نومبر
چینی فوجیں مشترکہ مشقوں کے لیے روس روانہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے بدھ 17 اگست کو
اگست
عطوان: امام خامنہ ای کے وعدے سچے وعدے ہیں
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے کہا کہ امام خامنہ ای
جون