?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ جاری جنگ نے صیہونی معاشرے کو سنگین سماجی بحران سے دوچار کر دیا ہے،فوجی خدمات، گھریلو تشدد میں اضافہ اور خاندانی تعلقات کی تباہی نمایاں مسائل قرار دیے گئے ہیں۔
صیہونی اخبار یسرائیل ہیوم نے اعتراف کیا ہے کہ اگر صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فراہم کردہ سیاسی موقع سے فائدہ نہ اٹھایا اور جنگ کو ختم نہ کیا، تو صیہونی معاشرے کی سماجی برداشت اور صبر کا توازن ٹوٹنے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونی لابی کی مایوسی
صیہونی اخبار نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا کہ اسرائیل کے مرکزی ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً نصف ایسے جوڑوں نے، جن کے شوہر یا بیویاں ریزرو فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں، کہا ہے کہ جنگ کے دوران ان کے خاندانی تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے، یہ اعداد و شمار دیگر تحقیقی سروے اور مشاہدات سے بھی تصدیق شدہ ہیں۔
رپورٹ میں راشل عزاریا نے واضح کیا کہ یہ اعداد و شمار صیہونی معاشرے کی مکمل صورتحال کو ظاہر نہیں کرتے، فوج میں طویل خدمات اور ریزرو فورسز میں مستقل موجودگی کے نتیجے میں والدین اور بچوں کے درمیان طویل جدائی اور شوہروں اور بیویوں کے درمیان بار بار ہونے والی دوری نے صیہونی معاشرے میں حقیقی بحران کو جنم دیا ہے۔
مزید یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ جنگ کے نتیجے میں صیہونی معاشرے میں بگڑتی سماجی صورتحال نے گھریلو تشدد میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے اور خاندان اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:الازہر: ایران اسرائیل جنگ صہیونی دہشت گردی اور اس کے ڈیجیٹل ٹولز کے ارتقا کو ظاہر کرتی ہے
رپورٹ کے اختتام پر صہیونی حکام کو خبردار کیا گیا کہ اگر اسرائیلی معاشرے کی برداشت ختم ہو گئی تو پورے اسرائیل کو اس کے منفی اثرات کا خمیازہ ایک دہائی یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک بھگتنا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
فردوس عاشق نے مودی کو (ن) لیگ کے سرکا تاج قرار دے دیا
?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھارتی
جولائی
امارات کی پالیسیوں سے امریکہ نا مطمئن؛ وجہ؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد، امریکہ اسے تسلیم کرنے
جنوری
امریکہ میں جمہوریت خطرے میں
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک جانے
ستمبر
جنگ کی بحالی؛ ثالثوں کو تھپڑ اور نیتن یاہو کی طرف فرار
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان
مارچ
کیا امریکہ وینزویلا پر فوجی حملہ کرے گا؟
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یہ دعویٰ کیا کہ
نومبر
سیلاب زدگان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری
?️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی طبی اشیا اور امدادی سامان
ستمبر
پانچ یورپی ممالک کا اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل اجلاس
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: لندن، پیرس، ایتھنز، کوپن ہیگن اور لیوبلیانا نے غزہ میں
مئی
ایشیائی، اسلامی ترقیاتی بینک کا فلڈ پروٹیکشن پروجیکٹ کیلئے 66.5 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ
?️ 10 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور اسلامی ترقیاتی
جولائی