متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف اہم اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف اہم اعلان کردیا

?️

دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف اہم اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کاروبار اور سیاحت کے مرکز ابو ظبی کے حکام نے کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کہا کہ ملک میں 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسین کی مہم کو وسیع کردیا ہے، انہوں نے بتایا کہ تقریباً 70 فیصد آبادی کو ویکسین کی خوارکیں دی جا چکی ہیں۔

این سی ای ایم اے کے ترجمان سیف نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام افراد کو مخصوص مقامات پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ بعض سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج آپ کی ہچکچاہٹ ہمارے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ ہے، اس سے آپ کے اہل خانہ، پیاروں اور برادری کو خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے کہ خلیجی عرب ریاست میں منگل کے روز مزید ایک ہزار 903 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جہاں کورونا وائرس سے مجموعی طور ایک ہزار 559 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، علاوہ ازیں یو اے ای میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 860 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ اور ماسک پہننا لازمی ہے، امارات ان ممالک میں شامل ہے جہاں دنیا کے تیز رفتار کووڈ 19 کے قطرے پلانے کے پروگرام پر جاری ہے۔

ابوظبی کی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا کہ یو اے ای میں اب چین کے سینوفرم کے علاوہ فائزر بائیو ٹیک ویکسین بھی لوگوں کو فراہم کی جارہی ہے، دبئی میں پہلے ہی فائزر ویکسین کے ساتھ آسٹرا زینیکا ویکسین دی جارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

روسی میزائلوں کا پانامہ کے پرچم والے تین جہازوں کو نشانہ

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:پانامہ کی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ روس کی جانب

عراق میں الہول کیمپ کے ساتھ امریکہ کا کھیل

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     الہول کیمپ سے داعش کے دہشت گردوں کے خاندانوں

جرمنی اور فرانس روس کی پوری آبادی کے بائیکاٹ کے خلاف

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:    برلن اور پیرس کی حکومتوں نے کیف کے اعلیٰ

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی گفتگو

?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین

ظلم کی مذمت کرنا چاہتے ہو تو شروعات اپنے آپ سے کرؤ؛روس کا مغربی ممالک سے خطاب

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس

ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ

اسرائیلی خفیہ افسران کی شناخت کا غیر معمولی انکشاف

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:ایک ٹیلیگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ "Israelinreal” نے دعویٰ کیا ہے کہ

امریکہ کا مائک

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے شمالی کوریا کے رہنما

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے