ایران کے خلاف حملوں میں متحدہ عرب امارات کا کردار ؛ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف

ایران کے خلاف

?️

سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی حملوں کے دوران متحدہ عرب امارات نے متعدد فضائی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

ایک امریکی اخبار نے ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی جارحیت کے دوران متحدہ عرب امارات کے نمایاں کردار کی جانب اشارہ کیا ہے۔

امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی حملوں کے دوران متحدہ عرب امارات نے تل ابیب اور واشنگٹن کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت درجنوں فضائی حملے انجام دیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ ظاہر کرتا ہے کہ امارات نے اس تنازع میں اس سے کہیں زیادہ گہرا عسکری کردار ادا کیا جس کا پہلے انکشاف کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اماراتی فضائی حملے جنگ کے ابتدائی دنوں سے شروع ہوئے اور گزشتہ اپریل میں جنگ بندی کے ایک دن بعد تک جاری رہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں آبنائے ہرمز میں واقع جزائر قشم اور ابوموسی، بندر عباس، لاوان آئل ریفائنری اور عسلویہ کے پیٹروکیمیکل مراکز شامل تھے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ حملے امریکی اور صہیونی انٹیلی جنس تعاون کے ساتھ انجام دیے گئے،رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف اماراتی کارروائیوں پر سعودی عرب نے تنقید کی تھی، کیونکہ ریاض کا خیال تھا کہ ایسی کارروائیاں تنازع کے دائرہ کار کو وسیع کر سکتی ہیں اور ایران کی جانب سے جوابی حملوں کا باعث بن سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اماراتی صدر نے اس بات پر بھی ناراضی کا اظہار کیا تھا کہ سعودی ولی عہد نے ان کارروائیوں میں شامل ہونے کی مخالفت کی۔ مزید برآں، امارات نے ایران کے خلاف بعض معاشی اقدامات بھی کیے، جن میں دبئی میں تہران سے وابستہ اداروں کی بندش اور ایرانی شہریوں کی سرگرمیوں پر مزید پابندیاں شامل تھیں۔

تاہم رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امارات نے سیاسی حل کی طرف زیادہ رغبت ظاہر کی ہے، کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ اس کے اہم اقتصادی اور توانائی کے مراکز کو لاحق خطرات بدستور برقرار رہ سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کینیڈا اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی،نیتن یاہو گرفتار کیا جائے گا کینیڈا کا اعلان 

?️ 21 اکتوبر 2025کینیڈا اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی،نیتن یاہو گرفتار کیا جائے گا

ظالم کی مظلوم بننے کی کوشش

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے70 ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں غزہ

حزب اللہ ہتھیار ڈالنے والا نہیں ہے: صیہونیوں کا اعتراف

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر تنازعات کے بعد، ایک

افغانستان پر امریکی حملے کی وجہ چینی میڈیا کی زبانی

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:     شینہوا نے افغانستان کے ایک ماہر کے حوالے سے

روسی فوج کا یوکرینی فوج کے ساتھ جاری تصادم اور نئے علاقوں پر قبضہ

?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:  روسی وزارت دفاع نے اپنے مسلح افواج کی جانب سے ایک

انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے: وزیرِ اعظم

?️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اشیائے

پاکستان میں 3 سپر مون میں سے پہلا منگل کو نظر آئے گا، سپارکو

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا

عراقی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت ، ووٹوں کی دستی گنتی کی ضرورت

?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں: الفرات نیوز کے مطابق ہادی العمیری کی قیادت میں عراق میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے