?️
کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکا افغانستان سے اپنی تمام فوج نہیں نکال لیتا اس وقت تک طالبان افغانستان سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلاء تک افغان امن سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ جب تک امریکا افغانستان سے اپنی تمام فوج نہیں نکال لیتا اس وقت تک طالبان افغانستان سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔
بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق فیصلہ سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11ستمبر تک افغانستان سےتمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، واشنگٹن سے امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر بدھ کو افغانستان سے فوج نکالنےسے متعلق نئے فیصلے کا اعلان آج کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغان امن کانفرنس استنبول میں 24 اپریل سے 4 مئی تک ہوگی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق افغان امن عمل پر استنبول کانفرنس کے کنوینرز نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے مابین کانفرنس اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگی۔
ترک وزارتِ خارجہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ترکی کی میزبانی میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین استنبول کانفرنس کا انعقاد 24 اپریل سے 4 مئی کو کیا جائے گا۔
استنبول کانفرنس کے مشترکہ کنوینرز میں ترکی، قطر اور اقوامِ متحدہ شامل ہیں، کنوینرز نے بیان میں کہا کہ خود مختار، آزاد اور متحد افغانستان کے قیام کا عزم رکھتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ استنبول کانفرنس کا مقصد دوحہ میں جاری افغان امن عمل پر مذاکرات کو تیز اور پائیدار بنانا ہے۔
استنبول کانفرنس میں شرکت اور ایجنڈے کے بارے میں افغان شرکا سے جامع مشاورت ہوئی ہے، توقع ہے کہ کانفرنس میں افغان عوام کی خواہشات کی حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو غزہ سے قیدیوں کی واپسی کی قیمت بہت بھاری پڑے گی
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ
فروری
کراچی میں اینٹر کے امتحانات آج سے شروع
?️ 26 جولائی 2021کراچی(اسچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے
جولائی
غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے 14ویں روز کی خبریں
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ 13 دنوں میں صیہونی حکومت کے جنگجو مسلسل غزہ کے
اکتوبر
سب کیلئے اچھا یہی ہوگا تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، سینیٹر مشاہد حسین سید
?️ 11 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے
مارچ
جنرل گوٹیرس کی غزہ میں اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ پٹی پر
مئی
ڈونلڈ ٹرمپ کا صہیونی لابی پر بڑا حملہ، کہا یہ صہیونی کسی کے بھی وفادار نہیں ہوتے
?️ 21 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو
جون
سندھ میں سُپر فلڈ کا خطرہ، مراد علی شاہ کی محکمہ آبپاشی کو الرٹ رہنے کی ہدایت
?️ 31 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی
اگست
مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے یوم قدس کی مناسبت سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آج دنیا بھر میں امریکا اور اسرائیل کے
مئی