?️
قطر (سچ خبریں) افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ کرنے کے لیئے روس ماسکو میں ایک اہم اجلاس ہورہا ہے جس کے بارے میں اب طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس اجلاس میں شریک ہوکر افغان حکومت کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ میں طالبان نے تصدیق کی ہے کہ سینئر ارکان پر مشتمل ان کا ایک وفد افغانستان میں جنگ کے خاتمے سے متعلق مستقبل کے لائحہ پر افغان حکومت سے ماسکو میں ملاقات کرے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ماسکو کے زیر اہتمام اجلاس میں دونوں فریقین جمع ہوں گے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے مئی کے آخری حصے میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ کیا جائے یا نہیں۔
اس ضمن میں واشنگٹن نے افغان قیادت کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان کی دوبارہ مقبولیت کے خطرات کے پیش نظر ایک جامع حکومت اور امن معاہدے کے قیام کے لیے کام کرے۔
قطر میں طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ شریک بانی ملا برادر اخوند کی سربراہی میں امارات اسلامیہ افغانستان کے 10 ارکان پر مشتمل وفد ماسکو میں منعقد اجلاس میں شرکت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو کی میزبانی میں امن مذاکرات کا اجلاس ہورہا ہے، امریکا نے روس کے ساتھ تناؤ کے باوجود ماسکو کے کردار کا خیرمقدم کیا ہے اور سفارتکاری کا قدم بڑھاتے ہوئے اپنے دوسرے حریف چین سے بھی مشاورت کی ہے۔
جوبائیڈن اس امر کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان کے مابین معاہدے پر قائم رہنا چاہیے یا نہیں۔
خیال رہے کہ مذکورہ معاہدے کی رو سے امریکا کو مئی کے آخر تک اپنی فوجیوں کو افغانستان سے نکلنا ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغان رہنماؤں کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہیں نئی، جامع حکومت پر غور کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی تھی کہ ترکی میں طالبان کے ساتھ جامع معاہدے کے لیے آئندہ ہفتوں میں مذاکرات ہوں گے۔
وزیر خارجہ میلوت کیوسوگلو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ترکی اپریل میں افغان امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا، روس اور ترکی کے اقدامات دوحہ میں افغان حکومت کے مابین قطر کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے ساتھ ساتھ چلیں گے جو ستمبر 2020 سے طویل وقفے وقفے سے جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
شہد کی مکھیاں بھی بیماری سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھتی ہیں
?️ 1 نومبر 2021لندن(سچ خبریں) یونیورسٹی کالج لندن اور اٹلی کی جامعہ سیساری نے مشترکہ
نومبر
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا ترکی کو انتباہ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ترک فوجیوں کو انتباہ دیتے
جون
نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل منظور ہوگا، چیئرمین سینیٹ
?️ 14 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے
ستمبر
27ویں ترمیم میں وفاق کی مضبوطی، ملکی مفاد اور گورننس بہتر بنانے کیلئے ہم سب نے مل کر کوشش کی، شہباز شریف
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ وفاق
نومبر
غزہ کے ہسپتالوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا بیان
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت
مارچ
مریم نواز کا چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ’ون ونڈو آپریشن‘ سہولت دینے کا فیصلہ
?️ 14 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین میں
دسمبر
یوکرینی شہری بھاری جانی نقصان کے بعد سویومی سے پیچھے ہٹے: روس
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی سیکیورٹی سروسز کے مطابق، یوکرینی مسلح افواج نے بھاری جانی
دسمبر
یمن نے امریکی اور صیہونی جہازوں پر 153 بار حملہ کیا
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین
جون