?️
کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ طالبان جنگجووَں نے 6 ہفتوں میں افغانستان کے 70 اضلاع پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد طالبان کا 131 اضلاع پر قبضہ ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں کل اضلاع کی تعداد 421 اور صوبوں کی تعداد 34 ہے، طالبان اور حکومتی فورسزکے درمیان حالیہ دنوں میں لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔
دوسری جانب افغان حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی اضلاع کو طالبان سے واپس لے لیا ہے جب کہ کئی اضلاع سے جنگی حکمت عملی کے تحت سیکیورٹی فورسز نکل گئی ہیں۔
خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ ہفتوں میں افغان فوج پر حملے کیے ہیں اور ملک کے فوجی حکام کو کئی دیہی اضلاع سے نکلنے پر مجبور بھی کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پرتشدد کارروائیوں سے متاثرہ صوبہ غزنی کے ایک رہنما ملا مصباح نے انٹرویو میں کہا ہے کہ تکبر میں مبتلا امریکی سمجھتے تھے کہ وہ طالبان کو دنیا سے مٹا دیں گے لیکن طالبان نے امریکیوں اور ان کے اتحادیوں کو شکست دی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکیوں اور اس کے اتحادیوں کے نکلنے کے بعد افغانستان میں اسلامی نظام رائج ہوگا۔
ملا مصباح نے دعویٰ کیا کہ امریکیوں کے افغانستان سے جانے کے بعد افغان فوج پانچ دن بھی نہیں گزار سکے گی۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے اقدامات کو مدِ نظر رکھنے ہوئے پیشن گوئی کی جا رہی ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے بین الاقوامی اتحادیوں کے افغانستان سے جانے کے بعد ملک کے شہروں میں حملے کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ طالبان کا زور توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ عسکریت پسندوں کے پاس بھاری ہتھیاروں کی کمی ہے اور انہیں افغان فوج کی جانب سے فضائی حملوں کا بھی خطرہ ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ضلع قرباغ میں ایک طالبان کمانڈر قاری حافظ اللہ حمدان کا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ امریکیوں اور اس کے نیٹو اتحادیوں اور کابل انتظامیہ کو 100 فیصد شکست دے دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان تاریخی معاہدہ
?️ 27 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے
اپریل
غزہ جنگ کے 100ویں دن کے موقع پراسرائیل کا نئا انکشاف
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ 90 روز سے زائد عرصے
جنوری
امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ تباہی کے دہانے پر
?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اس ملک میں جاری
نومبر
پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، چیف جسٹس
?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریکوڈک منصوبے سے
نومبر
’سپریم کورٹ کے کہنے پر قانون سازی ہوگی تو پارلیمنٹ کی آئینی بالادستی ختم‘
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا
اپریل
خاقان شاہنواز نے خود کو کرینہ کپور کے بیٹے کے لیے فٹ قرار دے دیا
?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار خاقان شاہنواز نے
دسمبر
بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خٰبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نیپرا نے اضافی
ستمبر
سی این این: برطانیہ امریکہ تجارتی معاہدہ لندن کے لیے ایک بڑی سفارتی فتح ہے
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: امریکی-برطانیہ تجارتی معاہدے کے بعد برطانوی حکومت کی ایک بڑی
مئی