?️
سچ خبریں:غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق 95 فیصد سے زائد فلسطینی انسانی امداد پر منحصر ہیں جبکہ 90 فیصد سے زیادہ افراد اشیائے خورد و نوش خریدنے کی استطاعت کھو چکے ہیں۔
غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت بھوک کی انجینئرنگ کی پالیسی کے ذریعے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف منظم طور پر خاموش بھوک کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور انسانی امداد کی انتہائی محدود مقدار کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے، جو عوام کی بڑھتی ہوئی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی ناکافی ہے۔
شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے 95 فیصد سے زائد باشندے اس وقت مکمل طور پر انسانی امداد پر منحصر ہیں، جبکہ 90 فیصد سے زیادہ افراد اپنی قوت خرید مکمل طور پر کھو چکے ہیں اور اشیائے خورد و نوش خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
اس صورتحال کے نتیجے میں غزہ کے عوام اپنی کم سے کم غذائی ضروریات پوری کرنے اور زندگی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے امداد کے محتاج ہوگئے ہیں۔
غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے کہا کہ قابض صہیونی فوج جان بوجھ کر لاکھوں امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہی ہے۔ اب تک جن امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے، وہ طے شدہ مقدار کا صرف تقریباً 35 فیصد ہے، یعنی قابض فوج نے مطلوبہ غذائی امداد کے 65 فیصد حصے کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا ہے۔
اس ادارے نے غزہ میں جاری انسانی بحران کی سنگینی کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد گزرنے والے 330 دنوں کے دوران قابض حکام نے صرف 69387 امدادی اور غذائی سامان سے لدے ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی، جبکہ معاہدے کے تحت اس عرصے میں 198000 ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونا چاہیے تھا۔
غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے فلسطینی عوام پر مسلط کی گئی بھوک کی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے قابض صہیونی حکومت اور اس کی حمایت کرنے والے تمام ممالک و فریقوں کو اس منظم بھوک کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیا۔
بیان میں بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس وحشیانہ جرم کی حقیقت عالمی رائے عامہ کے سامنے واضح کریں اور غزہ کی پٹی میں جاری انسانی تباہی کی شدت کو دنیا کے سامنے لائیں۔
غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے عالمی برادری، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، ثالثوں اور جنگ بندی معاہدے کے ضامن فریقوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر قابض صہیونی حکومت پر حقیقی اور مؤثر دباؤ ڈالیں تاکہ اسے بھوک کی پالیسی ختم کرنے اور اپنے دستخط شدہ وعدوں کی پاسداری پر مجبور کیا جاسکے۔ اس کے نتیجے میں خوراک اور دیگر انسانی امداد سے لدے ٹرکوں کی مسلسل غزہ میں آمد یقینی بنائی جاسکے گی۔
ادارے نے خبردار کیا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی اور قابض صہیونی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے انکار کیا تو عالمی فریق بھی اس تباہ کن انسانی بحران کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار نے ریزرو فورسز کو بلانے
جولائی
پہلگام واقعے کو جواز بنا بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج
?️ 9 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
مئی
سندھ: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے دیا
?️ 16 جون 2021کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق عدالت عظمیٰ نے اہم فیصلہ سناتے
جون
توشہ خانہ کیس: ’وکیل الیکشن کمیشن کی طبیعت خراب‘، عمران خان کی سزا کےخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
?️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں
اگست
پنجاب میں کان کنی کے وسائل کا بھرپور اور بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا
?️ 19 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے کان کنان کی فلاح وبہبود اورشعبہ
ستمبر
غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کتنے طالب علم مارے جا چکے ہیں؟
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی
دسمبر
عید کے دنوں میں ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
سیلاب زدگان کیلئے مختلف ممالک کی جانب سے امدادی سامان کی آمد جاری
?️ 29 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کے بعد
اگست