سچ خبریں: ایک قطری عہدیدار نے لبنان اور غزہ میں صہیونی ریاست کی نسل کشی پر عالمی برادری کے ردعمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون لولوہ الخاطر نے کہا ہے کہ اگر عالمی برادری کا غیر فعال رویہ نہ ہوتا تو اسرائیلی قابضین کو غزہ کے بعد لبنان پر حملہ کرنے کی جرأت نہ ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری نے مظلوم اقوام کی مدد کرنا کیوں بند کر دی: شیخ الازہر
انہوں نے مزید کہا کہ قطر ہمیشہ لبنان کی مسلح افواج کی حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا، لبنان کی مسلح افواج وہ چھتری ہے جس کے نیچے تمام لبنانی شہری محفوظ ہیں۔
قطری عہدیدار نے زور دیا کہ قابضین کا یہ دعویٰ کہ وہ لبنان کے ایک مخصوص طبقے اور مخصوص علاقے کو نشانہ بنا رہے ہیں،بے بنیاد ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی برادری غزہ میں خون کی ندیوں کو روکے:غزہ کی حکومت
انہوں نے کہا کہ قطر لبنان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
اس قطری عہدیدار نے عالمی برادری سے فوری طور پر لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔