?️
کینیڈا (سچ خبریں) برطانیہ کے شاہی خاندان پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اس بات کا اندیشہ ہیکہ برطانیہ سے بادشاہت کا خاتمہ ہوجائے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اہم بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر اس قسم کی گفتگو کی گئی تو کینیڈا اس میں شامل نہیں ہوگا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کی حکومت برطانیہ میں بادشاہت کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی آئینی گفتگو کا حصہ نہیں بنے گی۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یہ وقت ان سب باتوں کے لیے مناسب نہیں ہے کیونکہ ملک پہلے ہی عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔
جسٹن ٹروڈو سے ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد ہاؤس آف ونڈسر سے کینیڈا کے تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بالکل، میری خواہش ہے کہ شاہی خاندان کے سب افراد بہترین رہیں لیکن ابھی میری توجہ کورونا وائرس کی خراب صورتحال کی طرف ہے۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ لوگ بعد میں کسی بھی قسم کی آئینی تبدیلی کے بارے میں بات کرنا چاہیں یا موجودہ حکومتی نظام کو بدلنا چاہیں تو کرسکتے ہیں لیکن ابھی یہ وقت اس طرح کی کسی بھی بات کے لیے مناسب نہیں ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے اوپرا ونفرے کو دیے گئے تہلکہ خیز انٹرویو میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والی اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایا گیا۔


مشہور خبریں۔
گوگل کی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف
?️ 24 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) گوگل کی جانب سے تین نئے فیچرز متعارف کرائے
اگست
غزہ میں کون جنگ بندی نہیں ہونے دے رہا؟ حماس یا نیتن یاہو
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار
دسمبر
غزہ کے ویرانوں میں عید کی نماز
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام نے جنگ اور قحط کے سائے میں
جون
ن لیگ عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی: شیخ رشید
?️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اپوزیشن پر شدید تنقید
جون
صیہونی فوجی کمانڈر تشویش میں مبتلا،وجہ؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے کمانڈروں نے اس حکومت کے جنگی وزیر یواف
جولائی
ٹرمپ کی صدارت کے ساتھ ہی جنگ کے خاتمے کا اعلان
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے
دسمبر
کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن نے کہا کہ
جنوری
شام اور عراق کے صدور کے درمیان فون پر گفتگو
?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:شام اور عراق کے صدور نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے
جولائی