?️
جدہ (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو امن و سلامتی کے لیئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے خلاف اہم بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ القدس اور مسجد اقصیٰ مسلم امہ کے لیئے سرخ لکیر ہے اور جب تک القدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی بند نہیں ہوتی اور ان مقدس مقامات کو مکمل طور پر آزادی نہیں ملتی خطے میں امن کا برقرار ہونا ممکن نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا وزرائے خارجہ کی سطح کا غیر معمولی ورچوئل اجلاس ہوا، جہاں اسرائیل کی جارحیت، فلسطینی علاقوں پر قبضے خاص کر القدس شریف کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں او آئی سی کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو کمیٹی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کی قرار داد اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر مذہبی حساسیت کو آگ دینے، فلسطینیوں اور مسلم امہ کو اشتعال دلانے کے حوالے سے واضح اور واشگاف انداز میں خبردار کرتی ہے۔
او آئی سی کا کہنا تھا کہ وزرا کی قرار داد میں کہا گیا کہ او آئی سی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ اسرائیلی آباد کاری اور امتیازی نظام کی بنیاد رکھنے کو مسترد اور مذمت کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔
قرار داد میں کہا گیا کہ ‘القدس اور الاقصیٰ اسلام کا پہلا قبلہ اور تیسری مقدس ترین مسجد ہے اور یہ امہ کے لیے سرخ لکیر ہیں، جب تک قبضے سے ان کی مکمل آزادی نہیں ہوتی کوئی سلامتی اور استحکام نہیں ہوسکتا’۔
اس موقع پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل یوسف العثیمین نے کہا کہ ہم الاقصیٰ میں فلسطین کے عوام کی مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ القدس فلسطین کا لازمی جزو ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ فوری مداخلت کرتے ہوئے غزہ میں شہری آبادی کے خلاف اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور غزہ میں جاری بمباری کو فی الفور روکا جائے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا قیام مسئلہ فلسطین کی وجہ سے عمل میں آیا تھا لہٰذا ضرورت کی اس گھڑی میں امت مسلمہ کو اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی اور ان کی حمایت کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں مزید نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اپنے دفاع سے محروم فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے رحمانہ اور بلاامتیاز استعمال، عالمی انسانی و بنیادی حقوق سمیت عالمی قوانین اور اصولوں کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے نصب العین کی حمایت اپنے قیام سے ہی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک واضح اور نمایاں اصول رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم کی مذمت کے لیے الفاظ ناکافی ہیں، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں، اس کی نوآبادیاتی پالیسیز، جاری جارحیت، محاصرے اور اجتماعی آبادی کو سزا دینے کی ظالمانہ روش کی بنا پر مقبوضہ فلسطین کی بگڑتی صورت حال ناقابل برداشت ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی اس سے آنکھیں چرائی جاسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ الجراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، آبادیاتی تناسب میں تبدیلی، القدس الشریف کے عرب اسلامی اور مسیحی کلچر کو تبدیل کرنے کی کوششیں غیرقانونی اور ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں فلسطین کے عوام اور ان کی املاک کے خلاف جاری جارحیت رکوانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری رکوائے اور فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ غزہ کی محصور پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک اب تک 47 بچوں سمیت 181 فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا۔ عطا اللہ تارڑ
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے
نومبر
این اے 75 ضمنی انتخاب پولینگ اسٹیشسن سے غائب ہونے والے افسران کے شاہد عباسی کا اہم بیان
?️ 20 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم
فروری
آصف علی زرداری کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش
?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی طرف سے
اگست
کوئی ڈیل نہیں ہوگی اب ہم عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بیرسٹر گوہر
?️ 5 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا
اگست
ٹرمپ نے دائیں ہاتھ پر دائمی زخم چھپانے کی کوشش کی
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر کی بدھ کو ملاقات کے دوران اپنے دائیں
نومبر
اسحاق ڈار کا الجیریا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سمیت سے آگاہ کیا
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و
مئی
مصنوعی ذہانت کا مثبت کردار
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر مصنوعی ذہانت کے پاس ضمیر یا احساسات ہوتے تو
جولائی
ٹینکوں ، توپوں کی ریل کے ذریعے ترسیل، مقبوضہ کشمیر میں تعمیر و ترقی کے بھارتی دعوے بے نقاب
?️ 18 دسمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر