?️
سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے نمائندہ احمد الامام کے تفصیلی انٹرویو میں فلسطین سے یمنیوں کی گہری وابستگی، اسلامی مزاحمت، قرآن پر مبنی طرز زندگی اور ایران کے ساتھ تعلقات کا جائزہ، پیش کیا گیا ہے۔
یمن کے فرزندان کی رگوں میں رچی بسی فلسطین کی جدوجہد؛ یہ ہماری ماجراجویی نہیں، ایمان ہے
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے خلاف یمنی آپریشنز رکیں گے نہیں : انصاراللہ
یمن میں انصاراللہ کے خصوصی ثقافتی نمائندہ احمد الامام نے ایک تفصیلی انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ فلسطین صدیوں سے یمنیوں کی رگوں میں خون کی مانند رواں دواں ہے۔ یہ جدوجہد نہ کوئی سیاسی مہم جوئی ہے اور نہ وقتی لہر بلکہ ایک ایمانی، نظریاتی اور قومی فریضہ ہے جس کا مقصد فلسطین کو صیہونی قبضے سے آزاد کرانا ہے۔
صرخہ اور المسیرہ القرآنیہ: مزاحمت کا قرآنی آغاز
سن 2001 میں، سید حسین بدرالدین الحوثی نے رمضان المبارک کے ساتھ المسیره القرآنیه کے قیام کا آغاز کیا جس کا نعرہ صرخہ تھا۔ یہ تحریک امام خمینیؒ کے خطاب سے متاثر تھی جس میں انہوں نے امت مسلمہ کو دشمنانِ اسلام سے مقابلے اور مسئلہ فلسطین کی نصرت کی دعوت دی۔
اس تحریک کی بنیاد قرآن کی آیت پر تھی:
یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُودَ وَالنَّصَارَی أَوْلِیَاءَ…
جنبیہ: یمنیوں کی پہچان اور ورثہ
احمد الامام کے مطابق، جنبیہ (یمنی خنجر) یمن کے ہر فرد کا ثقافتی ورثہ ہے۔ یہ نہ صرف زینت ہے بلکہ عزت، غیرت اور ضرورت کے وقت دفاع کا نشان بھی۔ اس کا استعمال ہر طبقے میں عام ہے، چاہے وہ امیر ہو یا غریب۔
21 ستمبر: انقلاب یا بغاوت؟
احمد الامام نے دوٹوک انداز میں کہا کہ 21 ستمبر کا قیام ایک عوامی انقلاب تھا، جو ظلم، کرپشن اور بیرونی تسلط کے خلاف تھا، اس انقلاب نے یمن کو امریکہ اور سعودی عرب کی گرفت سے آزاد کیا اور ایک نئی قومی خودمختاری کی بنیاد رکھی۔
انصاراللہ: ایک قرآنی تحریک
انصاراللہ کی بنیاد قرآنی اصولوں اور ایمان پر رکھی گئی۔ ان کے قائد سید حسین الحوثی نے آغاز میں ہی واضح کیا کہ:
ہم وہی بات کر رہے ہیں جو ایمانِ یمنی کی ثقافت میں پہلے سے موجود تھی۔
ان کے بنیادی نعرے:
اللہ اکبر
الموت لامریکا
الموت لاسرائیل
اللعنة علی الیهود
النصر للإسلام
ایران سے تعلق: برادری، نہ تابع داری
انہوں نے کہا کہ ایران اور یمن کا تعلق ایمانی برادری پر مبنی ہے، نہ کہ سیاسی تابع داری پر۔ انصاراللہ کا انقلاب مکمل طور پر یمنی عوام کا فیصلہ ہے۔ نہ ایران نے کوئی فوجی بھیجا اور نہ ہی کسی ایرانی کی شہادت ہوئی ہے۔
فلسطین سے وابستگی اور مزاحمتی طرز زندگی
انصاراللہ فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت کو صرف سیاسی نہیں بلکہ ایمانی فریضہ سمجھتی ہے۔ ہر جمعہ کو یمنی عوام غزہ تنها نیست کے نعرے کے ساتھ سڑکوں پر نکلتی ہے۔ یہ حمایت تا وقت آزادیِ کامل فلسطین جاری رہے گی۔
نوجوانوں کی تربیت: قرآن پر مبنی لائف اسٹائل
یمن میں گرمیوں کی تعطیلات میں نوجوانوں کے لیے قرآن پر مبنی تربیتی کورسز ہوتے ہیں جو صرف عقیدے تک محدود نہیں بلکہ سائنسی، پیشہ ورانہ اور عسکری مہارتوں کا احاطہ بھی کرتے ہیں۔
خواتین کا مقام
یمن میں خواتین کو حضرت فاطمہ زہرا جیسی قرآنی ہستیوں کا نمونہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ خواتین، تربیتِ نسل اور خاندانی نظام کی بنیاد ہیں اور عملی و سماجی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہیں۔
اسرائیل سے عسکری مقابلہ: کیوں صرف یمن؟
یمنیوں میں امریکہ اور اسرائیل سے دشمنی ایک عقیدہ ہے، جذبات نہیں۔ جیسے جیسے یمن ان کے مقابلے کے قریب آتا ہے، ان کی شہادت کی آرزو بھی بڑھتی جاتی ہے۔
ایرانی میڈیا سے توقعات
مزید پڑھیں:امریکہ یمن کی فوجی طاقت کو کمزور نہیں کر سکتا:انصاراللہ
احمد الامام نے ایرانی میڈیا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انصاراللہ کے قائد کی تقاریر، فلسطین کے لیے مظاہرے، اور یمن کے محاصرہ شدہ حالات کو مزید موثر انداز میں اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ایران کی فلمی صنعت کے تجربے کو بھی یمنی جدوجہد کے عالمی سطح پر ابلاغ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ ملاقات کے وقت سعود کو مداحوں نے گھیر لیا تھا، جویریہ سعود
?️ 14 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
نیویارک میں صیہونیوں کے خلاف قیامت خیز مناظر
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک شہر میں امریکی شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں
اکتوبر
ایران اور سعودی عرب کے تعلقات سے عالم اسلام کے بہت سارے مسائل ہوسکتے ہیں:ایران
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے
فروری
امریکہ اور اسرائیل کا حساب، ایران نے کھیل کا رخ موڑا
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے ہرات میں واقع وزارت خارجہ کے معاون
جون
نیتن یاہو عدالتی کاروائی سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؛ اسرائیلی میڈیا کا انکشاف
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات اور
نومبر
آئی ایم ایف کی تنقید کے درمیان حکومت کا ترقیاتی اخراجات میں کمی و دیگر اصلاحات کا عہد
?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے خصوصی سرمایہ
اکتوبر
کیا شمالی غزہ سے حماس کا خاتمہ ہو گیا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے کہا کہ شمالی غزہ
جنوری
سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی اس سنگین مقدمہ ہے
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی
اپریل