بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کا معاملہ، وزارت خارج نے تنازع کے بعد وضاحت پیش کردی

بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کا معاملہ، وزارت خارج نے تنازع کے بعد وضاحت پیش کردی

?️

ڈھاکا (سچ خبریں) حال ہی میں بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹ میں نئی تبدیلی کرتے ہوئے اسرائیل کے سوا والے الفاظ ہٹا دیئے جس کے بعد ایک شدید تنازع پیدا ہوگیا اور بنگلہ دیش پر سخت تنقید کی جانے لگی جس کے بعد بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے 23 مئی کو فیس بک پوسٹ کے ذریعے حال ہی میں اپنے الیکٹرانک پاسپورٹ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شروع ہونے والے تنازع پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کھل کر بات کی۔

طویل پوسٹ میں واضح کیا گیا کہ پاسپورٹ کی سامنے آنے والی تصاویر کے بعد سے لوگ الجھاؤ (کنفیوژن) کا شکار ہیں لیکن حکومت یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ بنگلہ دیش کی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے سوا‘ لکھے گئے الفاظ کو ہٹائے جانے کا مقصد فلسطین کی حمایت سے ہاتھ اٹھانا یا اسرائیلی سفر پر عائد پابندیاں ختم کرنا نہیں ہے۔

بیان کے مطابق لوگوں میں بنگلہ دیشی خارجہ پالیسی کے تبدیل کیے جانے سے متعلق پریشانی اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیلی دفتر خارجہ کے ایشیا کے حوالے سے ایک سفارت کار نے بنگلہ دیشی پاسپورٹ کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے غلط دعویٰ کیا۔

جس پر بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کی جانب سے واضح کیا کہ ان کی حکومت آزاد فلسطین کی حمایت جاری رکھے گی اور اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، البتہ عالمی معیارت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسرائیل سے متعلق جملے کو پاسپورٹ سے ہٹایا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے بیان سے قبل حکومت پر اسرائیل سے متعلق پالیسی تبدیل کیے جانے پر سخت تنقید کی جا رہی تھی۔

بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کی پوسٹ سب سے پہلے اسرائیلی وزارت خاجہ کے عہدیدار نے کی تھی—اسکرین شاٹ
بنگلہ دیشی حکومت پر اس وقت تنقید شروع ہوئی جب کہ 22 مئی کو اسرائیلی وزارت خارجہ کے عہدیدار گلاڈ کوہن نے بنگلہ دیشی پاسپورٹ کی پرانی اور نئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

پاسپورٹ کی پرانی تصویر میں واضح طور پر لکھا ہوا پڑھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ پاسپورٹ اسرائیل کے سوا تمام ممالک میں قابل قبول ہے، جب کہ نئی تصویر میں یہ پڑھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ پاسپورٹ تمام ممالک کے سفر کے لیے قابل قبول ہے۔

اسرائیلی عہدیدار نے مذکورہ تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلہ دیش نے اسرائیل پر سفری پابندیاں ختم کردیں، ساتھ ہی انہوں نے دونوں ممالک کو عوام کی بہتری کے لیے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی اپیل بھی کی تھی۔

بنگلہ دیشی پاسپورٹ کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد حکومت پر سخت تنقید کی جا رہی تھی، جس کے بعد حکومت نے وضاحتی بیان جاری کیا۔

علاوہ ازیں ترک خبر رساں ادارے انادولو سے بات کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمیمن نے واضح کیا کہ پاسپورٹ سے اسرائیل کے سوا کے الفاظ ہٹانے کا فیصلہ 6 ماہ قبل ہی کیا گیا تھا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی تبدیل ہوئی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ قدم بنگلہ دیش کی فلسطین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گا اور حکومت فلسطین کی حمایت کو جاری رکھے گی۔

مشہور خبریں۔

پریانتھا کمارا قتل معاملے پر 235 گرفتارکو گرفتار کر لیا گیا

?️ 5 دسمبر 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) سیالکوٹ میں سری لنکن جنرل مینیجر کو قتل کرنے اور

ٹرمپ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث تھے: مسک کا الزام

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلن ماسک—دنیا کے طاقتور ترین شخص اور

سکیورٹی خدشات کے بعد امریکا کا اوسان بیس کا اضافی کنٹرول واپس لینے کا فیصلہ

?️ 12 دسمبر 2025سکیورٹی خدشات کے بعد امریکا کا اوسان بیس کا اضافی کنٹرول واپس

وزیر اعظم کی پنجاب وزیر اعلی ، گورنر سے ملاقات

?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

تہران اور اسلام آباد آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ میں تیزی لا رہے ہیں

?️ 25 نومبر 2025 تہران اور اسلام آباد آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ میں تیزی

واشنگٹن کی دفاعی پالیسی میں امریکہ چین مسابقتی قانون کا اضافہ

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:  امریکی دفاعی پالیسی کے وسیع منصوبے پر اس ہفتے ایوان نمائندگان

عالمی خاموشی کے درمیان اسرائیل نسل کشی سے لفطف اندوز ہو رہا ہے

?️ 21 جولائی 2025عالمی خاموشی کے درمیان اسرائیل نسل کشی سے لفطف اندوز ہو رہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے