?️
تہران (سچ خبریں) ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران میں ہونے والے انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ریاض میں اپنا سفارت خانہ اور تہران میں سعودی سفارتخانہ کھولنے کے لئے اپنے ملک کی تیاری کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے نومنتخب صدر منتخب سید ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب سے یمن میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو ایران میں سعودی سفارت خانہ کھولنے اور اس کے برعکس کوئی اعتراض نہیں ہے۔
رئیسی نے دارالحکومت تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں اور ہمارا رخ خاص طور پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنا ہوگا اور ایران میں سعودی سفارتخانہ کھولنے اور اس کے برعکس ہماری طرف سے کوئی مخالفت نہیں ہے۔
یمن کی صورتحال کے بارے میں، رئیسی نے کہا کہ یمن پر صرف یمنیوں کی حکومت ہونی چاہئے اور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو فوری طور پر یمن میں جاری جنگ کو بند کرنا چاہیئے۔
ایران کے نئے صدر نے کہا کہ ایران ہمسایہ اور علاقائي ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے۔
انھوں نے کہا کہ میری حکومت کی خارجہ پالیسی مشترکہ ایٹمی معاہدے تک محدود نہیں رہےگی اور ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیں گے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نومنتخب ایرانی صدر کی پہلی پریس کانفرنس میں کئی عالمی و بین الاقوامی میڈیا نمائندوں نے شرکت کی اور سوالات کیے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی وزیرِ اعظم کا سعودی عرب کا دورہ ادھورا رہ گیا
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنا دورۂ سعودی عرب
اپریل
پاکستان سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان مذاکرات
مارچ
رازگیر گیس فیلڈ سے گیس فروخت کرنے کا معاملہ، پیٹرولیم ڈویژن سے وضاحت طلب
?️ 20 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آفس اور خیبرپختونخوا حکومت نے پیٹرولیم
جنوری
معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے، وزیراعظم
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت
مارچ
ترکی اور امریکہ کا شام کے مستقبل میں کردار ادا کرنے پر تبادلہ خیال
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے شام کے مستقبل میں
دسمبر
ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کا کینسر ہیں: بولٹن
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:جان بولٹن نے ریپبلکنز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے
اپریل
یوکرین کی طرف سے ہتھیاروں کی نیلامی
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کے زاپوریزیا علاقے کی انتظامی کونسل کے رکن
اگست
پابندیوں سے ڈالر کی بالادستی خطرے میں: امریکی وزیر خزانہ کا انتباہ
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ
اپریل