یحییٰ السنوارکی شہادت کے بارے میں صیہونی انٹیلی جنس اداروں کے جھوٹ؛صہیونی میڈیا کی زبانی

یحییٰ السنوارکی شہادت کے بارے میں صیہونی انٹیلی جنس اداروں کے جھوٹ؛صہیونی میڈیا کی زبانی

?️

سچ خبریں: حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کی شہادت کے بارے میں صیہونی میڈیا نے اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کا اعتراف کیا ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کی شہادت کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہیں جو اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے پچھلے دعووں کے برعکس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: السنوار کے قتل پر امریکی اور صہیونی حکام کا رد عمل

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنوار جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے اور صیہونی میڈیا نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، السنوارجو اسرائیل کے اہم اہداف میں شامل تھے، میدان جنگ میں مکمل فوجی یونیفارم پہنے ہوئے تھے اور یہ دعویٰ کہ وہ کئی ماہ تک غزہ کی سرنگوں میں چھپے رہے، غلط ثابت ہوا ہے۔

اسرائیلی چینل کان نے جمعرات کو رپورٹ دی کہ السنوارکی مسلسل نقل و حرکت اور ان کی جنگی تیاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مکمل طور پر مسلح تھے اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ السنوارکی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے کئی ماہ سے آپریشنز کیے جارے تھے یہاں تک کہ ان کی شہادت واقع ہوئی۔

مزید یہ کہ اسرائیلی فوج کے ایک یونٹ نے جنوبی غزہ میں حماس کے تین ارکان کی شناخت کی اور انہیں شہید کیا جس کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوئی کہ ان میں سے ایک السنوارتھے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ السنواربدھ کے روز قتل کیے گئے تھے، لیکن ان کی لاش جمعرات کو برآمد ہوئی۔

صیہونی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ دی کہ رفح شہر میں جھڑپ ہوئی اور اسرائیلی فوج نے ایک عمارت میں مشکوک افراد کی موجودگی کے شبہ پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں حماس کے تین ارکان شہید ہو گئے جن میں السنواربھی شامل تھے۔

اسرائیلی چینل 12 نے السنوارکے شہادت کے وقت ان کے پاس موجود چیزوں کی تصویر بھی جاری کی، جن میں ایک تسبیح، دعاؤں کی دو کتابیں ،پاسپورٹ، گولیاں، ایک چوٹی ٹارچ، نعنائی چاکلیٹ، ناخن تراش اور نقدی شامل تھے۔

یہ رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ السنوارمکمل جنگی تیاری کے ساتھ تھے اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے دعوؤں کے برعکس، ان کے ساتھ کوئی قیدی نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: کیا یحییٰ السنوار کے قتل کے بعد غزہ کی جنگ ختم ہو جائے گی؟ صیہونی وزیر اعظم کا بیان

یاد رہے کہ السنوارکو طوفان الاقصی آپریشن کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے اور ان کی شہادت کے بعد اسرائیل کے حملوں میں ہزاروں فلسطینی، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی، شہید ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی مفادات پر مبنی نامکمل اور یک طرفہ معاہدہ ناقابل قبول:یمنی عہدیدار

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدیوں کے امور کی نگراں

آئی ایم ایف کی تنقید کے درمیان حکومت کا ترقیاتی اخراجات میں کمی و دیگر اصلاحات کا عہد

?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے خصوصی سرمایہ

سیاسی مصروفیات کی وجہ سے مریم نواز کو فرصت دی ہے:نیب

?️ 16 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیانات

انسٹا گرام اور فیس بک صارفین کو اب فیس ادا کرنی پڑے گی

?️ 30 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام

یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر روس کا ردعمل

?️ 28 جنوری 2023روس نے ڈنمارک میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے یورپی براعظم میں

غزہ جنگ میں صیہونی فوجی کیوں اندھے ہو رہے ہیں؟

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی محکمہ صحت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ

موساد کی خفیہ سازش بے نقاب؛ غزہ کے نوجوانوں کو جاسوسی کے جال میں پھانسنے کی کوشش

?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری انسانی بحران اور صہیونی جارحیت کے سائے

پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز دلخراش واقعہ

?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے