ایران کے ساتھ جاری جنگ کے اثرات؛ تل ابیب کو کروڑوں ڈالرز کا ممکنہ نقصان

جنگ

?️

سچ خبریں:خطے میں جاری جنگ اور اسرائیلی فوج کی فوجی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کے باعث، رومانیہ نے تل ابیب کے ساتھ اپنے ڈرون خریداری کے معاہدے کو منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، اس معاہدے کی مالیت سیکڑوں ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبری زبان کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ رومانیہ اسرائیل کے ساتھ اپنے ڈرون خریداری کے معاہدے کو منسوخ کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ، جس کی مالیت سیکڑوں ملین ڈالر ہے، اسرائیلی اسلحہ سازی کے شعبے میں ایک اہم منصوبہ سمجھا جاتا تھا۔

اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ البت سسٹمز جو اسرائیلی فوج کے لیے زمینی سازوسامان اور ڈرون تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے،کا ایک اہم دفتر حالیہ ایرانی میزائل حملے میں نشانہ بنا تھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کی ممکنہ منسوخی خطے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی دباؤ اور جاری جنگ کے تناظر میں زیر غور آئی ہے، کیونکہ مسلسل تنازعات نے اسرائیل کی فوجی پیداوار اور اسلحہ کے ذخائر کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی معاہدوں کی بروقت تکمیل بھی دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

سوئزرلینڈ کا بھی روس کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:سوئزرلینڈ نے بھی امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی پیروی کرتے

شام میں صیہونی جارحیت میں شدت

?️ 15 اکتوبر 2026سچ خبریں:جنوبی شام میں صیہونی فوج کی نئی کارروائیوں کی اطلاعات ہیں۔

آپریشن غضب للحق کے دوران قندھار میں 205 کور کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ۔ سکیورٹی ذرائع

?️ 5 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے

صیہونیوں کا افریقی یونین میں شمولیت کا ہدف اپنے وجود کو مستحکم کرنا ہے:حماس

?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:حماس کی پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے افریقی یونین کے سربراہ

لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ

جرنیلوں کی جنگ نیتن یاہو کے مفادات کو پورا کرتی ہے: عبرانی میڈیا

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈپٹی چیف آف

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے 5 نکاتی امریکی منصوبہ

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ

صیہونی فوج میں بغاوت کے آثار

?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے عدالتی اصلاحات کی منظوری کے لیے نیتن یاہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے