الجولانی حکومت کی ذلت آمیز پالیسی

الجولانی حکومت کی ذلت آمیز پالیسی

?️

سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جب صیہونی وزیر جنگ شام کو دھمکیاں دے رہے تھے، عین اسی وقت صیہونی اور جولانی کے وزرائے خارجہ یورپی اجلاس میں ایک ہی ہال میں شریک تھے، اس رویے کو جولانی حکومت کی بدترین ذلت قرار دیا جا رہا ہے۔

صیہونی اخبار یسرائیل ہیوم نے ایک حیرت انگیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جولانی حکومت کی سیاسی و قومی ذلت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، جہاں ایک طرف شام کی سرزمین پر صیہونی حملے جاری تھے، تو دوسری جانب جولانی حکومت کے وزیر خارجہ صہیونی ہم منصب کے ساتھ یورپی اجلاس میں خوش دلی سے شریک تھے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے پیر کی شام اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے شام میں بعض اہداف پر حملے کیے ہیں۔
 ان حملوں کو انہوں نے دروزی اقلیت کے تحفظ کے نام پر شام کے لیے انتباہی پیغام قرار دیا، یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب جنوبی صوبہ سویداء میں جھڑپیں اور کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے۔
اس دوران بعض ذرائع نے اطلاع دی کہ متعدد بکتر بند گاڑیاں سویداء کے قریب پہنچ چکی تھیں، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہیں۔
انہیں لمحات میں، صیہونی وزیر خارجہ گدعون ساعر بروکسل میں منعقدہ یورپی یونین، مشرق وسطیٰ، اور شمالی افریقہ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک تھے، جہاں انہوں نے جولانی حکومت کے وزیر خارجہ کی شرکت کا نہ صرف خیر مقدم کیا بلکہ صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ  ہم شام کے وزیر خارجہ کی موجودگی کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم دونوں اس اجلاس میں شریک ہیں، دیکھتے ہیں معاملات کس طرف جاتے ہیں۔
شام کی وزارت اطلاعات نے صرف سویداء میں جاری پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا، مگر اسرائیلی حملوں، بکتر بند گاڑیوں کی تباہی، یا شام کی خودمختاری پر ہونے والے صریح حملے پر کوئی موقف اختیار نہیں کیا۔
یہ صورتحال خود اسرائیلی میڈیا کے مطابق جولانی حکومت کی بدترین تحقیر ہے؛ ایک طرف اسرائیلی لڑاکا طیارے شام کے ٹینکوں کو نشانہ بناتے ہیں اور دوسری طرف جولانی حکومت کے اعلیٰ سفارتکار، اسی اسرائیلی حکومت کے ساتھ یورپی دارالحکومت میں ایک ہی کانفرنس ہال میں براجمان ہوتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

چین کا نینسی پیلوسی کو افغانستان، عراق، شام اور لیبیا جانے کا مشورہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان

اہلِ غزہ کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ مریم نواز

?️ 5 اپریل 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ضمیر

امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا: وزیراعظم

?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

آلاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی ملاقات توقعات اور امیدوں کے سائے میں 

?️ 16 اگست 2025آلاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی ملاقات توقعات اور امیدوں کے سائے

نیٹو اب یورپ کی تقدیر کا تعین نہیں کر سکتا: لاوروف

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:   روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج جمعہ کہا

ایرانی صدر کی کراچی آمد، سیکیورٹی خدشات کے باعث متعدد شاہراہیں بند رکھنے کا فیصلہ

?️ 23 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی 23 اپریل بروز

ایمرجنسی کو فوری طور پر ختم کیا جائے؛یورپی یونین کا میانمار کے فوجی حکام سے مطالبہ

?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:یوپی یونین نے میانمار میں جاری ایمرجنسی میں توسیع کے اعلان

طوفان الاقصیٰ کیوں انجام پایا؟

?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ محض ایک اچانک کارروائی نہیں تھی بلکہ ایک حتمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے