?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جب صیہونی وزیر جنگ شام کو دھمکیاں دے رہے تھے، عین اسی وقت صیہونی اور جولانی کے وزرائے خارجہ یورپی اجلاس میں ایک ہی ہال میں شریک تھے، اس رویے کو جولانی حکومت کی بدترین ذلت قرار دیا جا رہا ہے۔
صیہونی اخبار یسرائیل ہیوم نے ایک حیرت انگیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جولانی حکومت کی سیاسی و قومی ذلت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، جہاں ایک طرف شام کی سرزمین پر صیہونی حملے جاری تھے، تو دوسری جانب جولانی حکومت کے وزیر خارجہ صہیونی ہم منصب کے ساتھ یورپی اجلاس میں خوش دلی سے شریک تھے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے پیر کی شام اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے شام میں بعض اہداف پر حملے کیے ہیں۔
ان حملوں کو انہوں نے دروزی اقلیت کے تحفظ کے نام پر شام کے لیے انتباہی پیغام قرار دیا، یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب جنوبی صوبہ سویداء میں جھڑپیں اور کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے۔
اس دوران بعض ذرائع نے اطلاع دی کہ متعدد بکتر بند گاڑیاں سویداء کے قریب پہنچ چکی تھیں، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہیں۔
انہیں لمحات میں، صیہونی وزیر خارجہ گدعون ساعر بروکسل میں منعقدہ یورپی یونین، مشرق وسطیٰ، اور شمالی افریقہ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک تھے، جہاں انہوں نے جولانی حکومت کے وزیر خارجہ کی شرکت کا نہ صرف خیر مقدم کیا بلکہ صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم شام کے وزیر خارجہ کی موجودگی کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم دونوں اس اجلاس میں شریک ہیں، دیکھتے ہیں معاملات کس طرف جاتے ہیں۔
شام کی وزارت اطلاعات نے صرف سویداء میں جاری پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا، مگر اسرائیلی حملوں، بکتر بند گاڑیوں کی تباہی، یا شام کی خودمختاری پر ہونے والے صریح حملے پر کوئی موقف اختیار نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی تلوار شامی عوام کی گردن پر
یہ صورتحال خود اسرائیلی میڈیا کے مطابق جولانی حکومت کی بدترین تحقیر ہے؛ ایک طرف اسرائیلی لڑاکا طیارے شام کے ٹینکوں کو نشانہ بناتے ہیں اور دوسری طرف جولانی حکومت کے اعلیٰ سفارتکار، اسی اسرائیلی حکومت کے ساتھ یورپی دارالحکومت میں ایک ہی کانفرنس ہال میں براجمان ہوتے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
جرمن وزارت دفاع بلین ڈالر کی لاگت سے فوج کو تیزی سے لیس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: جرمن وزارت دفاع روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے
جولائی
ٹرمپ نے 10 ستمبر کو ہیرس سے مناظرہ کرنے سے انکار کیا
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں رواں برس 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی
اگست
فردوس عاشق اعوان کی پی ڈی ایم پر شدید تنقید
?️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان
اپریل
مشہور گلوگار شہزاد رائے کا مداحوں کو ایک خطرناک چیلنج
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} مشہور و معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد
فروری
اسرائیلی ریلوے لائنوں پر بحران؛ لاکھوں شیکل کا نقصان
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار کالکالیست نے اعتراف کیا کہ گزشتہ روز مقبوضہ
اگست
وزیراعظم نے بجلی کی اوور بلنگ کو ناقابل قبول قرار دے دیا
?️ 28 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی اوور
دسمبر
اسرائیلی بموں پر نوٹ لکھنے پر نکی ہیلی کی تنقید
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی، جو
مئی
صہیونی جنگی کابینہ میں استعفوں کے اسٹریٹجک نتائج
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ
جون