?️
سچ خبریں:غزہ کے خلاف مسلسل جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیل کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کو اس وقت ایک بےمثال بجٹ خسارے کا سامنا ہے، جو 36 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔
الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی معیشت کی موجودہ حقیقت سرکاری بیانات سے کہیں زیادہ سنگین ہے،عبری زبان کے معروف اخبار کالکالیست نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت، خاص طور پر وزیراعظم نتن یاہو اور وزیر خزانہ، معاشی پالیسیوں کی کامیابی کے حوالے سے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں نے ایک سال میں کیا پایا کیا کھویا؟
کالکالیست نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ 2024 کے بجٹ خسارے کی مقدار اسرائیلی معیشت کی گرتی ہوئی حالت کو واضح کرتی ہے۔
– اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔
– معیشت کی شرح نمو میں نمایاں کمی آئی ہے۔
– غزہ کے خلاف جنگ کے اخراجات 2024 کے اختتام تک 67 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہوں گے۔
یہ جنگی اخراجات اسرائیل کی معیشت پر غیرمعمولی دباؤ ڈال رہے ہیں۔
کالکالیست کا کہنا ہے کہ ان اخراجات نے اسرائیلی کابینہ کے بجٹ کو مکمل طور پر بے قابو کر دیا ہے اور موجودہ حکومت کی مالیاتی پالیسیوں کی ناکامی کو اجاگر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں نے ایک سال میں کیا پایا کیا کھویا؟
نیتن یاہو حکومت کی جنگی پالیسیوں نے اسرائیل کو نہ صرف سفارتی طور پر تنہا کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ماہرین کے مطابق، اگر اسرائیلی حکومت اپنی موجودہ پالیسیوں پر نظرثانی نہیں کرتی، تو یہ بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے، جس کے اثرات طویل مدت تک محسوس کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
فواد چوہدری سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد
مارچ
خضر عدنان کی شہادت سے انسانی حقوق کے دعویداروں کی توہین
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:منگل کے روز فلسطینی قیدیوں کے کلب نے صیہونی حکومت کی
مئی
گزشتہ 4 سالوں میں عراق کے خلاف امریکہ نے کتنی جارحیت کی ہے؟
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے فتح اتحاد کے ایک رہنما نے عراق کے
فروری
بغیر اجازت ڈی این اے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جائیداد کے لیے ولدیت کا تنازع
اپریل
مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:حماس اور عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ
مئی
امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ایک سال سات ماہ سے زائد
مئی
ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان
?️ 8 مارچ 2021لاہور {سچ خبریں} سیول ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان کر دیا گیا
مارچ
کیا امریکہ اور اسرائیل نے روس سے غزہ جنگ کا بدلہ لیا ہے؟
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں: ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ ایسے موقع پر ہوا جب
مارچ