?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست فلوریڈا میں تین روز قبل 12 منزلہ عمارت کے گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 24 جنوری کو 12 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 159 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے تھے جن کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ واقعے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ساحلی علاقے میامی کے قریب واقع متاثرہ عمارت 40 سال پرانی تھی جہاں ہنگامی عملہ جدید آلات کے ساتھ وسیع ملبے سے لاپتا ہونے والے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔
دوسری جانب ٹاور کی تعمیرات سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے ہیں، میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیون کاوا نے بتایا کہ ہماری اولین ترجیح تلاش اور بچاؤ ہے۔
علاوہ ازیں کارکنوں کو کچھ انسانی باقیات بھی ملی ہیں اور 3 دیگر متاثرین کی شناخت کے بعد ان کے کنبے کے افراد کو مطلع کردیا گیا، عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں اُمید ہے کہ 156 لاپتا افراد میں بعض زندہ ہوں گے۔
عملہ تربیتی یافتہ کتوں انفراریڈ اسکیننگ اور بھاری سامان کی مدد سے ہنگامی کاموں میں مصروف ہے اور ان کی جانب سے اُمید ظاہر کی گئی کہ ملبے سے بننے والی گنجائش سے آکسیجن نیچے تک پہنچ رہی ہوگی۔
فائر چیف ایلن کومنسکی نے کہا کہ اب سب سے بڑی چیز امید ہے، یہی بات ہمیں مشقت جاری رکھنے پر آمادہ کیے ہوئے ہے اور یقیناً یہ ایک انتہائی مشکل صورتحال ہے۔
واضح رہے کہ 2018 کی ایک رپورٹ نے بتایا گیا کہ ایک انجینئر کو 12 منزلہ عمارت کے زیر زمین پارکنگ گیراج میں بڑے ساختی نقائص اور ٹھوس خرابی کے ثبوت ملے تھے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا گیا
?️ 31 مارچ 2021ممبئی( سچ خبریں)منشیات کیسوں میں اب اداکار بھی نظر آنے لگے ہیں،
مارچ
پاکستان کو انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں اہم کامیابی
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں ایک
نومبر
امریکیوں کے ہاتھوں سے نکلو؛ قطر کے سابق وزیر اعظم کا یورپیوں کو مشورہ
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:قطر کے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم نے یورپیوں کو مشورہ
جولائی
پرویز الہٰی کا گجرات سے متعلق بیان اُن کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ عظمی بخاری
?️ 13 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
سوڈان میں سعودی عرب اور امارات مخالف مظاہرے
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:ہزاروں سوڈانی باشندوں نے خرطوم میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر
اکتوبر
اگر متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی تو ہم جواب دیں گے: صنعا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد
جنوری
ایرانی فتاح نے اسرائیل اور مغرب کو انگاروں پر لوٹا دیا:پاکستانی میڈیا
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی
جون
وائپر سانپ کے زہر اور کورونا کی روک تھام سے متعلق اہم تحقیق
?️ 2 ستمبر 2021برازیلیا(سچ خبریں) برازیل کے سائنسدانوں نے وائپر سانپ کے زہر اور کورونا
ستمبر