نیتن یاہو کا عرب امارات دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف ہوگیا

نیتن یاہو کا عرب امارات دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف ہوگیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی ٹی وی چینل نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین اختلافات کی وجہ سے نیتن یاہو کا امارات دورہ منسوخ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی ریاست اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات میں تناؤ کی فضا قائم ہے، اسرائیل میں اماراتی سرمایہ کاری کی حد کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیانات کے بعد اماراتی قیادت کو شرمندگی ہوئی ہے۔

عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ اماراتیوں نے نیتن یاہو کی طرف سے انتخابی مہم میں پروپیگنڈا کرنے والے مواد کے طور پر اماراتی سرمایہ کاری کے استعمال پر اپنی غیظ و غضب کا اظہار کیا تھا، امارات نے واضح‌کیا ہے کہ وہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق امارات اور اسرائیل کے درمیان پائے جانے والے اختلافات نیتن یاہو کے دورہ ابوظبی کی منسوخی کا باعث بنے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو نیتن یاہو ابوظبی کا دورہ کرنے والے تھے لیکن انہوں نے اسرائیل کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر جو نیتن یاہو کو اردن کے ہوائی اڈے پر لے جارہا تھا کو اردن کی فضا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ان کا یہ دورہ ملتوی ہوگیا تھا۔
چینل کے مطابق نیتن یاہو نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیلی معیشت میں تقریبا  40 ارب شیکل کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اس بیان میں اماراتیوں کو مشتعل کردیا گیا تھا، امارات اس ڈیل کو خفیہ رکھنا چاہتا تھا مگر نیتن یاہو کے بیان نے سارا بھانڈا پھوڑ ڈالا۔

مشہور خبریں۔

امریکی انسانی حقوق

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بلیک لسٹ

صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخوا

?️ 26 مئی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ

وزیراعظم کی  10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت

?️ 27 مئی 2021ہری پور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کےتحت

کیا آپریشن عزم استحکام حکومت کے لیے ضروری ہے؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

?️ 28 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر

عدالت کا قیام پاکستان سے اب تک ملنے والے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے

مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 3200 فلسطینی گرفتار

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادی کے امور کی کمیٹی نے اتوار کے

صلاح مشورے مکمل، مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کرلی

?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے