برازیل کے صدر کو عوامی ریلی میں ماسک نہ پہننا مہنگا پڑگیا

برازیل کے صدر کو عوامی ریلی میں ماسک نہ پہننا مہنگا پڑگیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں) برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کو ماسک کے بغیر موٹر سائیکل کی ایک ریلی اور اس کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنا مہنگا پڑگیا اور ان پر 110 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر جیئر بولسونارو اپنے بیٹے ایڈوآرڈو اور ایک وزیر تارسیسیو گومیز کے ساتھ موٹر سائیکل ریلی میں شریک تھے جہاں ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے تاہم اس دوران تینوں نے کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ صدر نے ماسک بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے پر ملکی عدالت نے صدر جیئر بولسونارو کو ماسک نہ پہننے پر 110 ڈالر جرمانہ عائد کیا جب کہ ان کے بیٹے اور وفاقی وزیر پر بھی اتنا ہی جرمانہ عائد کیا گیا، برازیل کے صدر پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوسری بار جرمانہ کیا گیا ہے۔

برازیل کے صدر کورونا کے حوالے سے مضحکہ خیز اور متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور کئی بار ہزیمت اُٹھا چکے ہیں۔ فائزر کی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس نہ ہونے کے دعویٰ پر صدر جیئر بولسونارو  نے کہا تھا کہ ویکسین لگنے سے کوئی مگر مچھ بھی بن جائے تو کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دیگر ممالک کے سربراہان کو بھی اپنی ہی ریاست میں جرمانہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چلی کے صدر سبستیان پنیرا کو عوامی مقام پر ماسک نہ پہننے پر 3 ہزار 500 ڈالر اور ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ کو 2 ہزار 300 ڈالر جرمانہ بھرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق، ملکی آبادی کے صرف 12 فیصد افراد کو کوڈ – 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں موصول ہوئی ہیں، اور بہت سے برازیل کے ماہرین کا خیال ہے کہ ماسک صرف اسی صورت میں چھوڑا جاسکتا ہے جب آبادی کی اکثریت کو ویکسین لگائی جائے۔

مشہور خبریں۔

شیرین ابو عاقلہ کے قتل میں اسرائیلی حکومت کے جرم کے پیغامات کا تجزیہ

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: الزیتون نیوز سائٹ کے تفتیشی ڈائریکٹر جنرل محسن محمد صالح

اسرائیلی پائلٹ نے سائبر اسپیس سے اپنی معلومات کیوں ڈیلیٹ کی

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:تقریباً تین ہفتے قبل، نور نیوز کا مقصد اسرائیلی دہشت گرد

سعودی عرب کی باگ ڈور ایک ظالم اور قاتل حکومت کے ہاتھ میں ہے: ہل

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:   امریکی میڈیا ہل نے امریکی کانگریس سے سعودی عرب سے

سیلاب میں فصلیں تباہ ہونے سے کراچی میں مہنگائی کا طوفان

?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں فصلیں

فرانسیسی قوم پرستوں کی یورپی انتخابات میں کامیابی کے سنگین نتائج

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور اولمپکس سے

صیہونی فوج کا غزہ کے اسکول پر حملہ

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جارحیت کے دوران

یروشلم پر یہودیوں کے قبضے کے لیے تل ابیب کا نیا حربہ

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:    صہیونی فوج نے حال ہی میں اعلان کیا ہے

عالمی بینک سے خیبرپختونخوا میں دیہی رسائی، سیاحتی منصوبوں کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری

?️ 29 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) عالمی بینک (ڈبلیو بی) نے پاکستان کے لیے 10

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے