امریکی دارالحکومت میں فائرنگ، حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا

امریکی دارالحکومت میں فائرنگ، حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی دارالحکومت کے ایک ریسٹوران میں مسلح فرد نے کم از کم 20 گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہوگیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے ایک علاقے میں ایک بندوق بردار شخص ایک ریسٹوران میں داخل ہوا اور وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ایک بندوق بردار شخص واشنگٹن ڈی سی کے ایک علاقے میں ایک ریسٹوران میں داخل ہوا، اور یہ علاقہ وائٹ ہاؤس سے ایک میل کی دوری پر واقع ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، حملہ آور 20 سے زائد راؤنڈ فائرنگ کے بعد کار میں موقع سے فرار ہوگیا۔

واضح رہے کہ اگرچہ متعدد امریکی شہروں میں پرتشدد جرائم کی مجموعی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن فائرنگ کی شرح میں نہ صرف واشنگٹن ڈی سی بلکہ کئی دوسرے امریکی شہروں میں شدید اضافہ ہورہا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے جرائم کے اعدادوشمار کے مطابق، 2018 سے ہر سال مسلح حملوں کی شرح میں شدید اضافہ ہوا ہے

اس سال کے آغاز سے اب تک 471 مسلح حملے ہوچکے ہیں جبکہ اگر اس کا گذشتہ سال سے موازنہ کیا جائے تو اس طرح کے 434 واقعات پیش آئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتے کو ہزاروں تماشائیوں سے پُرہجوم بیس بال سٹیڈیم کے باہر تین افراد پر فائرنگ کی گئی اور افرا تفری کے بعد کھیل روک دیا گیا۔

اے ایف پی کے مطابق پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ چار افراد پر فائرنگ کی گئی ہے تاہم واشنگٹن پولیس کے سیکنڈ ان کمانڈ اشان بینیڈکٹ نے بعد میں بتایا کہ واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت کا ہاتھ

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی

اربیل تل ابیب کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا ایک نیا پلیٹ فارم

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:  عراق میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے نمائندے جاسم

وزیراعظم نے پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا

?️ 29 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس

صیہونی حکومت کے پاس کتنے ایٹمی وار ہیڈز ہیں؟

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی مہم (ICAN)

رمضان کے تیسرے جمعہ سے صیہونی سکیورٹی سروسز کو تشویش

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد الاقصی میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو 250000 فلسطینی

ہم پر حزب‌اللہ کو غیر مسلح کرنے کا دباؤ ہے؛لبنانی نائب وزیراعظم

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:لبنان کے نائب وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ان کے

امریکہ نہیں چاہتا کہ داعش کاعراق میں خاتمہ ہو

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے رہنما عدی عبدالہادی نے اس بات

میئر کراچی کا سارے اداروں پر قبضہ، پھر بھی بچے گٹر میں گر رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 1 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے