امریکہ اور روس کے مابین حالات کشیدہ، روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

امریکہ اور روس کے مابین حالات کشیدہ، روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

🗓️

ماسکو (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر کی توہین اور انہیں قاتل کہنے پر امریکہ اور روس کے مابین شدید تنازع پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد روس نے امریکہ میں تعنیات اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کیساتھ حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد روس نے اپنا سفیر وطن واپس بلا لیا ہے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کے بیان نے تعلقات بگاڑنے میں جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس انتہائی اہم فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات مشکل مرحلے میں ہیں، اپنا سفیر مشاورت کیلئے بلایا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو قاتل قرار دیا تھا، انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں پیوٹن کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں ہمارے صدارت الیکشن میں کھلم کھلا مداخلت کا حساب دینا پڑے گا۔

صدر جوبائیڈن نے یہ انٹرویو ایک امریکی نیوز چینل ‘اے بی سی’ کو دیا تھا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے روسی ہم منصب پیوٹن نے امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو ڈونلڈ ٹرمپ کرنے کے حق میں ہدایات دی تھیں، انہوں نے ہمارے نظام کیساتھ جس قسم کا کھیل کھیلنے کی کوشش کی، انھیں بہت جلد اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کھلم کھلا صدر پیوٹن کو دھمکی دی اور کہا کہ سب دیکھیں گے کہ بہت جلد روس کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی، یہ بات ذہن میں رہے کہ امریکا کے خفیہ اداروں کی جانب سے یہ چونکا دینے والی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدارتی انتخابات میں براہ راست مداخلت کی کوششیں کی تھیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی صدر ولادیمیر کو بے رحم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک وہ ایک قاتل ہیں۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے بہت قریب سمجھے جاتے تھے، اس سے قبل بھی امریکی میڈیا میں یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ انہوں نے انتخابات میں جیت کیلئے روس کی مدد لی تھی۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی مشرقی یروشلم میں ایک مسجد کو شہید کرنے کی کوشش

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ کاکہنا ہے کہ صیہونیوں کی جانب

اسحاق ڈار سے معیشت نہیں سنبھل رہی، توقعات پوری کرنے میں ناکام رہے

🗓️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق

بلوچستان اسمبلی: عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

🗓️ 29 فروری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق

امریکی جرنلوں کی جاسوسی کے لئے پینٹاگون کا خفیہ یونٹ

🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں، امریکی نیوز

اگلی ٹرمپ انتظامیہ اور بن سلمان کے تعلقات

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ کے داماد نے کہا کہ آئندہ ممکنہ

لبنان میں گرفتار ہونے والے صیہونی جاسوس کے اعترافات

🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:لبنانی فوج کے ہاتھوں کچھ عرصہ قبل گرفتار ہونے والے موساد

مصطفی الکاظمی کا ایک اور راز کھلا

🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا میں ہر لمحہ عراق میں لاپتہ رہنے والی اسرائیلی-روسی

بحر عمان میں ایک جہاز پر حملہ کیا گیا ہے: برٹش میری ٹائم آپریشنز گروپ کا اعلان

🗓️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ بحر عمان میں ایک جہاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے