?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق جاسوس کی جانب سے دیے گئے جنگی اور اشتعال انگیز بیانات نے عرب میڈیا میں شدید ردعمل اور تنازع کو جنم دیا ہے۔
اسرائیل کے سابق جاسوس جوناتھن پولارڈ کے مصر اور ترکی کے خلاف ممکنہ جنگ سے متعلق بیانات نے عرب میڈیا میں شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے،رپورٹ کے مطابق ان بیانات کو خطے میں صیہونی توسیع پسندانہ عزائم سے جوڑا جا رہا ہے۔
صیہونی ویب سائٹ ناٹیسونٹ نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے سابق جاسوس جوناتھن پولارڈ کے وہ بیانات سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر بحث کا باعث بن گئے ہیں جن میں انہوں نے مستقبل میں ترکی اور مصر کے خلاف جنگ کے امکان کا ذکر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولارڈ نے مئی ۲۰۲۶ کے اواخر میں کہا تھا کہ تل ابیب کو مستقبل کی جنگوں کے لیے مصر اور ترکی کے خلاف تیاری کرنی چاہیے، اور ایران کے خلاف موجودہ خطرات دراصل خطے میں ایک بڑے طوفان کا آغاز ہیں جو مزید ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولارڈ کے مطابق ترکی اور مصر اسرائیل کے لیے مستقبل کے دو اسٹریٹجک خطرات ہیں۔ انہوں نے یہ بیانات اس وقت دیے جب وہ سیاست میں داخل ہونے اور صیہونی پارلیمنٹ تک رسائی کی کوشش کر رہے تھے۔
ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیانات پولارڈ کی ذاتی رائے ہیں اور ان کا صیہونی حکومت میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے۔
تاہم ایسے جنگی اور توسیع پسندانہ بیانات سامنے آنے کے بعد مصری میڈیا نے خطے میں اسرائیل کے مبینہ توسیع پسندانہ عزائم پر سوالات اٹھائے ہیں۔ عرب میڈیا میں ان بیانات پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور انہیں اس بات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے کہ اسرائیل خطے میں طویل مدتی امن کا خواہاں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جوناتھن پولارڈ ۱۹۸۰ کی دہائی میں امریکہ میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتے رہے ہیں اور انہوں نے امریکی خفیہ دستاویزات اسرائیل کو منتقل کی تھیں، جس کے باعث انہیں امریکہ میں گرفتار کر کے طویل عرصہ قید کی سزا دی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
جنوبی لبنان میں 45 اسرائیلی فوجی زخمی
?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ ۴۸ گھنٹوں
اپریل
اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکا : نعیم قاسم
?️ 26 نومبر 2026سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا
نومبر
عالمی ادارہ صحت کی ہنٹا وائرس کی مہلک وبا کے بارے میں وارننگ
?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت نے بحر اوقیانوس میں ایک کروز جہاز پر
مئی
غزہ شہداء اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد
?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ
جولائی
ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بے نتیجہ ثابت ہوا: نیویارک ٹائمز کا اعتراف
?️ 26 اگست 2026سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ شدید معاشی بحران
اگست
ہمارے ملک میں طاقت کے لیے اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی کی ضرورت ہے: امریکی قانون ساز
?️ 1 مئی 2026 سچ خبریں:مارجوری ٹیلر گرین، حال ہی میں مستعفی ہونے والی امریکی
مئی
پاکستان اور آئین کو نہ ماننے والوں سے کیسے مذاکرات کریں۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 13 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
جنوری
ملکی ضروریات کیلئے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود، صوبے سبسڈی پیکیج جمع کرائیں۔ وزیراعظم
?️ 5 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل