?️
سچ خبریں:معروف امریکی ارب پتی اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس یوکرین میں بند کر دی گئی تو یوکرینی فوج کے دفاعی نظام کو تباہ کن دھچکا لگے گا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی ارب پتی اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ اگر اسٹار لنک سروس ختم ہو گئی تو یوکرین کا پورا فرنٹ لائن دفاعی نظام بیٹھ جائے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ میں یوکرین کے دفاع کے لیے براہ راست پیوٹن کے ساتھ جنگ میں شامل رہا ہوں، میرا اسٹار لنک سسٹم یوکرینی فوج کا بنیادی ستون ہے، اگر میں اسے بند کر دوں تو یوکرین کا محاذ ختم ہو جائے گا۔
مسک نے مزید کہا کہ یہ جنگ صرف ایک طویل قتل عام ہے، جس کا انجام یوکرین کی ناگزیر شکست پر ہو گا جو بھی حقیقت میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ اس جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرے گا۔
ایلون مسک نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس جنگ کو جان بوجھ کر طول دے رہے ہیں تاکہ اقتدار میں برقرار رہ سکیں۔
ایک صارف کے اس تبصرے پر کہ زلنسکی اقتدار میں رہنے کے لیے جنگ کو طول دے رہے ہیں،مسک نے جواب دیا کہ ہاں، یہ درست ہے، اگرچہ یہ حقیقت تلخ ہے لیکن زلنسکی کو کسی غیر جانبدار ملک میں معافی دی جانی چاہیے تاکہ یوکرین میں جمہوریت بحال ہو سکے،زلنسکی چاہتا ہے کہ یہ جنگ ہمیشہ جاری رہے، جو شیطانی عمل ہے۔
ایلون مسک نے واضح الفاظ میں کہا کہ جنگ کا تسلسل یوکرین کے لیے تباہ کن ہے اور فوری طور پر امن مذاکرات اور جنگ بندی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن ابھی، فوراً!
ایلون مسک کا بیان یوکرین کی دفاعی حکمت عملی کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یوکرینی فوج کی بڑی حد تک انحصار اسٹار لنک پر ہے۔
امریکہ اور مغربی اتحادیوں کے لیے یہ ایک نیا سفارتی بحران ہو سکتا ہے، کیونکہ اگر اسٹار لنک بند ہوا تو یوکرین کی جنگی صلاحیت کمزور ہو جائے گی۔
مسک کے زلنسکی پر الزامات اور شیطان قرار دینے سے مغربی دنیا میں نئی بحث چھڑ سکتی ہے، جس سے یوکرین کی سیاسی قیادت پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو تباہ کر دیا : دی اکانومسٹ
?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں :انٹرنیشنل اکانومسٹ میگزین نے لکھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن
نومبر
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی تیل ٹینکر اغوا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے ایک یمنی آئل ٹینکر کو اغوا کیا جس
جنوری
پاک فوج کا قوم کے نام اہم پیغام
?️ 28 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے
مئی
نیتن یاہو کو گدی سے اتارنے کی وجوہات
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:خبر آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی امور کے ماہر
جون
تل ابیب کا افریقی ملک میں ایک گھناؤنا منصوبہ
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کی ایک رپورٹ کے مطابق، تل
اگست
غزہ میں 50 روزہ جنگ بندی میں امریکہ کی نئی تجویز
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے باخبر ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کے
مارچ
کیا الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے؟
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے جو
اگست
کیا ترکی عراق میں شام کے منظر نامے کو دہرانا چاہتا ہے؟
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنما عقیل الردینی نے
جنوری