?️
سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے دار الحکومت بیروت میں واقع امریکی سفارت خانے کے احاطے میں فائرنگ ہوئی ہے۔
لبنانی نیوز چینل ال بی سی نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کے علاقے عوکر میں واقع امریکی سفارت خانے کے احاطے میں تقریباً آدھے گھنٹے تک فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صہیونی منصوبے کےمقابلے میں لبنان کو کمزور کرنے کوشش
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضبیہ اور عوکر کے علاقوں سے امریکی سفارت خانے کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
النشرہ نیوز ویب سائٹ نے لبنانی چینل ال بی سی آئی کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی فوج نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے امریکی سفارت خانے کی طرف فائرنگ کی تھی۔
مزید پڑھیں: لبنان میں امریکی منصوبے کی نئی تفصیلات
لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوکر کے علاقے میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک شامی شہری نے فائرنگ کی تھی اور موقع پر موجود فوجی اہلکاروں نے اس شخص پر جوابی فائرنگ کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطین نے دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی حملے پر روس کے مؤقف کا خیر مقدم کیا
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری
جون
شدید بارشیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
?️ 17 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب
جولائی
صنعا کا سعودی اتحاد کو انتباہ
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: یمن کے عبد الملک العجری نے کہا کہ
دسمبر
چین سے کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی 60 ہزار خوراکوں پر
مارچ
امریکہ کبھی چین سے آرڈر نہیں لیتا: پومپیو
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: جہاں امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان
اگست
شمالی نائیجیریا میں مسلح حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50
?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں:شمال مغربی نائیجیریا کی ریاست زامفارا میں مسلح افراد کے
فروری
طائف میں سعودی امریکی فوجی مذاکرات
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک
جولائی
ایران امت مسلمہ کے لیے کیا کر رہا ہے؟یمنی رہنما کی زبانی
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا
نومبر