صیہونی اعلیٰ فوجی عہدیدار کے چونکا دینے والے انکشافات 

صیہونی اعلیٰ فوجی عہدیدار کے چونکا دینے والے انکشافات 

?️

سچ خبریں:صیہونی فوج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے ایک متنازع اور حیران کن بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) اس وقت شدید انسانی وسائل کی قلت کا سامنا کر رہی ہے اور موجودہ حالات میں حکومتی اہداف کو حاصل کرنا تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج سربراہ جنرل ایال زامیر نے ایک متنازع اور حیران کن بیان میں صیہونی فوج میں افرادی قوت کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کو شروع ہوئے ڈیڑھ سال گزر چکا ہے، لیکن اس کے باوجود غزہ کے فوجی اور غیر فوجی معاملات پر ابھی تک حماس کا مکمل کنٹرول ہے۔
ان کے مطابق، غزہ میں جنگ کے دوران طے کیے گئے زیادہ تر عسکری اور سیاسی اہداف ابھی تک حاصل نہیں کیے جا سکے، اسرائیلی کابینہ خود بھی غزہ میں حماس کے متبادل کی تلاش سے گریزاں ہے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
صیہونی فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل واقعی غزہ پر مکمل قبضے کی طرف جائے تو یہ ایک طویل المدت جنگی منصوبہ بن جائے گا، جس کے لیے دسیوں ہزار فوجیوں کی مستقل موجودگی درکار ہو گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسا کوئی آپریشن نہ صرف فوجی لحاظ سے مشکل بلکہ سیاسی، سماجی اور اقتصادی طور پر بھی مہنگا اور غیر یقینی ہو گا۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے رپورٹ دی ہے کہ حماس نہ صرف اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے بلکہ اپنی عسکری طاقت کو محفوظ رکھنے کی حکمت عملی پر بھی کاربند ہے۔
اخبار کے مطابق، حماس نے اپنی اسٹریٹجک پالیسیوں کو محفوظ اور منظم انداز میں جاری رکھا ہے، اور اسرائیل کی بار بار کی بمباری کے باوجود اپنے بنیادی ڈھانچے کو بچانے میں کامیاب رہی ہے۔
ایال زامیر کا یہ بیان محض ایک عسکری اعتراف نہیں بلکہ صہیونی سیاسی و عسکری پالیسیوں کی ناکامی کا کھلا اشارہ ہے۔
غزہ میں مسلسل فوجی کارروائیوں، ہوائی حملوں اور زمینی پیش رفت کے باوجود اسرائیلی فوج اپنے اصل اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ صورتحال نہ صرف فوجی محاذ پر بلکہ داخلی سیاست اور معاشی نظام پر بھی دباؤ ڈال سکتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب عالمی برادری میں بھی اسرائیل کی پالیسیوں پر تنقید بڑھتی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیرستان میں متحرک دہشت گرد گروپ نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا

?️ 2 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں متحرک

جھوٹ کی سلطنت

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی

ٹرمپ نےغزہ جنگ بندی کے معاہدے کی نگرانی کے لیے امریکی تاجر کو مقرر کرنے کا فیصلہ

?️ 21 اکتوبر 2025ٹرمپ نےغزہ جنگ بندی کے معاہدے کی نگرانی کے لیے امریکی تاجر

حزب اللہ کے ہتھیاروں کا سعودیوں سے کوئی تعلق نہیں: لبنانی رکن پارلیمنٹ

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی رکن پارلیمنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ بیروت

ایرانی صدر کے انتقال پر ترک صدر کا ردعمل

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایران کے صدر کو لے جانے

غزہ جنگ کی صورتحال

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: 18,000 سے زائد فلسطینیوں کا قتل، جن میں 70 فیصد

پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے عسکری قیادت کو دھمکیاں، پاکستان کا برطانیہ کو کارروائی کیلئے خط

?️ 26 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے آرمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے