کویت کی متعدد تنظیموں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کردیا

کویت کی متعدد تنظیموں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کردیا

?️

کویت (سچ خبریں) کویت کی متعدد تنظیموں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کی جانے والی ہر تحریک کا مکمل ساتھ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی سول سوسائٹی کی 16 تنظیموں نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی طرف سے قابض اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف شروع کی گئی تحریک کی حمایت اور اہالیان القدس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کویت کی سوسل سوسائٹی کی 16 تنظیموں کی جانب سے بیت المقدس کو یہودیانے کےلیے  جاری اسرائیلی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندے اس اعتبار سے تحسین کے مستحق ہیں کہ وہ صہیونی ریاست اور یہودی آباد کاروں کے منظم حملوں کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے دفاع القدس کی جنگ لڑ رہے ہیں، مسجد اقصیٰ کے باب العامود کو بند کرنے کی اسرائیلی سازش کا جس ہمت اور بہادری کے ساتھ القدس کے باشندوں نے مقابلہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ القدس کے فلسطینی باشندوں‌ نے شہر کویہودیانے کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی قربانیوں اور جدو جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے سرکاری ادارے، اسرائیلی فوج اورپولیس یہودی آباد کاروں کے ساتھ مل کر بیت المقدس کو یہودیانے اور فلسطینی باشندوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر منظم دھاوے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے ان کی سرپرستی القدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کا حصہ ہے۔

مشہور خبریں۔

مزاحمتی تحریک کی صلاحیتوں نے صہیونی حکومت کو حیران کر دیا:جہاد اسلامی

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن خالد البطش

حکومت نے 4روز میں گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 2 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے نگران

وزیر داخلہ نے فورسزکو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے  فورسز کو الرٹ رہنے

اپوزیشن نے وزیردفاع کی تقریر میں خلل کیوں ڈالا؟

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد

پاکستان ریلویزکا مزید مسافر ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ریلویز نے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ

داعش کا میڈیا و لاجسٹک انچارج پاکستان-افغانستان سرحد سے گرفتار

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:داعش کے اہم رہنما اور ترکی کے شہری اوزگور آلتون

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس

?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا

غزہ کے بچے کافی عرصے سے اسکول نہیں جا سکے: اونروا

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہندگان (اُنروا)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے