?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کی لبنان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں اور فوجی جارحیت کے تسلسل میں، صیہونی جنگی طیاروں نے صوبہ نبطيہ کے قصبوں حداثا اور حاریص پر بمباری کی۔
المنار ٹی وی کے حوالے سے خبر رساں ذرائع کے مطابق، صہیونی فوج نے اپنی جارحانہ پالیسیوں کے تسلسل میں بنت جبیل کے علاقے میں واقع قصبے حداثا کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔
ایک دوسرے حملے میں صوبہ نبطيہ کے قصبے حاریص میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
صہیونی حکومت کی یہ جارحیت ایسے وقت میں شدت اختیار کرگئی ہے جب اس حکومت نے گزشتہ 2 مارچ سے لبنان پر وسیع پیمانے پر حملے شروع کیے ہیں، جن کے نتیجے میں لبنانی شہریوں کو شدید جانی نقصان پہنچنے کے علاوہ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
جنوبی لبنان کے بعض علاقے اب بھی صہیونی فوج کے قبضے میں ہیں، جبکہ مسلسل حملوں نے قابض حکومت کی جارحیت روکنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو بھی دباؤ اور مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
صیہونی جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان کے علاقے بقاع میں واقع عین التینہ کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا۔ صہیونی حکومت نے اس حملے کا جواز یہ دعویٰ پیش کیا کہ اس علاقے میں حزب اللہ کے فوجی سازوسامان کو چھپایا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
برازیلی صدر لولا دا سلوا کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کے انتخاباتی اتحاد پر طنز
?️ 6 نومبر 2026سچ خبریں:برازیل کے صدر لولا دا سلوا نے اسرائیل اور امریکہ میں
نومبر
دارخوین تنصیب پر امریکی حملے کے بعد ایران کا گروسی کو خط
?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں: ویانا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں
جولائی
غزہ امن کونسل میں مستقل رکنیت کی قیمت؛ ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن کونسل میں مستقل کرسی کے لیے
جنوری
عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ مکمل، ٹیم واپس روانہ ہوگی
?️ 15 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں
فروری
روس کے مفتی اعظم کا ایران سے اظہارِ یکجہتی،بیرونی مداخلت کی کوششوں کی شدید مذمت
?️ 5 فروری 2026روس کے مفتی اعظم کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، بیرونی مداخلت کی
فروری
صیہونی انتہاپسند وزیر کی مسجد الاقصی کی ایک بار پھر بے حرمتی
?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی کابینہ کے انتہاپسند وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار بن گویر
اپریل
ایرانی سفیر کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ
?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر رضا امیری
اپریل
غزہ شہداء اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد
?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 11 اکتوبر 2025 سے غزہ میں
مئی