?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی منیجنگ کونسل ایک رکن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے متنازعہ بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلیوں کو الاسکا اور گرین لینڈ منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق، سعودی منیجنگ کونسل کے رکن یوسف بن طراد السعدون نے عکاظ اخبار میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں لکھا کہ اگر ٹرمپ واقعی مشرق وسطیٰ میں امن کا ہیرو بننا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ اسرائیلیوں کو الاسکا بھیج دیں اور اس کے بعد گرین لینڈ میں آباد کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع منصوبے کی تفصیلات؛ 5 اہم سوالات کے جوابات
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست اور اس کے حامی سعودی عرب کو اپنی میڈیا چالوں اور مصنوعی سیاسی دباؤ میں لانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی تاریخ فتنہ اور جنگ کی آگ بھڑکانے سے بھری ہوئی ہے، اس لیے حیرت کی بات نہیں کہ انہیں کئی مغربی ممالک سے نکال دیا گیا تھا، ان کی چالاکیاں اور فریب سب پر عیاں ہیں۔
السعدون نے مزید کہا کہ صہیونی قوتیں ہمیشہ سے رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور فتنہ انگیزی میں مہارت رکھتی ہیں، لیکن سعودی عرب ان کے دھوکے میں نہیں آئے گا۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ غزہ میں فوج بھیجنے والا ہے؟امریکی وزیر دفاع کی زبانی
یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے پاس وافر خالی زمین موجود ہے، جہاں وہ فلسطینیوں کے لیے ایک نیا ملک بنا سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارتی وزارت داخلہ نے فورسز کو نہتے کشمیریوں کو تختہ مشق بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، حریت کانفرنس
?️ 9 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپنا
اپریل
7 اکتوبر سے یکم اپریل تک حماس اور ایران کے خلاف صیہونیوں کی غلطیاں
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: اب جبکہ غزہ کی جنگ کو چھ ماہ سے زیادہ
اپریل
کیاصیہونی جنگ بندی کےمعاہدے پر قائم ہیں ؟
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابو عبیدہ
نومبر
دنیا کو ملکر فلسطین، کشمیر میں جاری مظالم اور بربریت کا خاتمہ کرنا ہوگا، اسحٰق ڈار
?️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
جنوری
انصاراللہ نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے؟امریکہ کا اعتراف
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اعتراف کیا ہے کہ
مارچ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان
?️ 31 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی
دسمبر
حزب اللہ کی 4 اہم خصوصیات
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی کون سی خصوصیات ہیں جن کی بنیاد
اکتوبر
غزہ کے شمال میں صہیونیوں کا نیا جرم
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں اسپتال اور صحت کے
اکتوبر