سعودی عرب ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف؛برطانوی اخبار کی رپورٹ  

سعودی عرب ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف؛برطانوی اخبار کی رپورٹ  

?️

سچ خبریں:برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ممالک، بالخصوص سعودی عرب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگی دھمکیوں کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔  

 یاد رہےکہ ٹرمپ نے حال ہی میں دھمکی دی تھی کہ اگر ایران ہماری شرائط نہیں مانے گا تو ہم بمباری کریں گے، ایرانی حکام نے اس بیان کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہم اس دھمکی کو سنجیدہ نہیں لیتے لیکن اگر حملہ ہوا تو ہمارا جواب شدید ہوگا،سپاہ پاسداران کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ جو خود شیشے کے گھر میں بیٹھا ہے وہ پتھر نہیں پھینکتا، جو امریکی فوجی اڈوں کے خطرے کی طرف اشارہ تھا۔
 گارڈین کے مطابق، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹرمپ سے ملاقات میں کسی بھی فوجی کارروائی کی مخالفت کا اظہار کریں گے،برطانوی اخبار کے مطابق سعودی عرب علاقائی عدم استحکام اور خلیج میں جنگ کے اثرات سے خوفزدہ ہے۔
 ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایران میں حکومت کے خاتمے کو اپنے مفاد میں نہیں سمجھتا،کچھ امریکی عہدیدار جیسے مائک والٹز (قومی سلامتی کے مشیر) ایرانی جوہری پروگرام کی مکمل تباہی چاہتے ہیں،جبکہ اسٹیو وٹکوف (ٹرمپ کے خصوصی ایلچی) صرف پروگرام پر پابندی کے حق میں ہیں۔
سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی مخالفت ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے، جو ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی حکمت عملی کو ناکام بنا سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

آپ کی جیت ترک عوام کی شکرگزاری ہے:پیوٹن کا اردگان سے خطاب

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے

سعودی عرب کو اچانک ایران سے دوستی کا خیال کیسے آگیا؟؟؟

?️ 2 مئی 2021(سچ خبریں) کچھ ہی دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

ایران کے جوہری پروگرام پر ٹرمپ نے ایک بار پھر پرانا دعوی دہرایا

?️ 17 اگست 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس کا افتتاح کیا

?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس پروگرام

اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی لہر جنگ کا اعلان ہے: المیادین

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  غزہ میں مقیم المیادین کے نامہ نگار نے رپورٹ دیا

سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی آثار قدیمہ کی لوٹ مار

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد

مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں خطرے کے الارم بج اٹھے

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی داخلی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ

غزہ میں تعلیمی بحران؛ 250000 طلبہ کے لیے صرف 80 اسکول

?️ 14 ستمبر 2026سچ خبریں:غزہ میں تعلیمی بحران شدت اختیار کررہا ہے، جہاں تقریباً 250000

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے