سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کردیا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️

جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر حج کے بارے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال بھی بیرون ممالک افرادکو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی اور صرف سعودی شہری ہی محدود پیمانے پر حج ادا کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال بھی حج کو صرف سعودی شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزرائے صحت اور حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 60 ہزار شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

بیان میں زور دیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند شخص کا کسی بھی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہونا، عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہونا اور سعودی عرب کے ویکسی نیشن اقدامات کے مطابق ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ سلطنت کی جانب سے حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کی بنیاد پر کیا گیا ہے جبکہ انسانی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 23 مئی کو سعودی عرب نے سال 2021 کے حج کے لیے کورونا وبا کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اور شرائط کا اعلان کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ 18 سال سے زائد عمر کے 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل دستاویز جاری کی گئی تھیں جن میں حج کے حوالے سے مختلف شرائط کا ذکر کیا گیا تھا، قبل ازیں سعودی عرب نے حج کے سلسلے میں غیر ملکی زائرین کی آمد پر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی حکومت نے گزشتہ برس حج کو محدود رکھا تھا اور اس میں صرف 10 ہزار عازمین ہی شریک ہوئے تھے جو مملکت میں مقیم تھے۔

اس وبا سے قبل سالانہ 25 لاکھ افراد حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ کا رخ کرتے تھے جبکہ پورا سال عمرے کی ادائیگی بھی جاری رہتی تھی جس کی بدولت سعودی کی معیشت کو سالانہ 12 ارب ڈالر کا فائدہ ہوتا تھا۔

مشہور خبریں۔

خواتین کے عالمی دن پر سیاسی اشارے؛ یورپ میں صنفی تشدد کی تلخ حقیقت

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: ہر سال، جیسے جیسے خواتین کا عالمی دن قریب آتا

مریم نواز کو سیاست تک ہی محدود رہنا چاہیے

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم

نگران وزیراعظم کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

بھارت کے پاس پانی روکنے یا بہاؤ میں تبدیلی کا کوئی جواز نہیں: انڈس واٹر کمشنر

?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈس واٹر کمشنر پاکستان مہر علی شاہ نے

3 ججز کا حکم ایک حوالدار ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

?️ 29 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ

تبلیغی مراکز پر پابندی کا معاملہ، بھارتی عدالت نے مودی حکومت کو ذلیل و رسوا کردیا

?️ 14 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی عدالت نے تبلیغی مراکز پر پباندی کے

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا

?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے