سعودی عرب نے تیونس میں غیر قانونی طور پر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کردی

سعودی عرب نے تیونس میں غیر قانونی طور پر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کردی

🗓️

ریاض (سچ خبریں)  سعودی عرب نے تیونس میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کرتے ہوئے اس سے ملاقات کی ہے اور ملک میں ہنگامی صورتحال پیدا کرنے والے انسان سے ملک میں امن واستحکام اور خوشحالی کی امید ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے تیونس میں جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے والے صدر قیس سعید سے ملاقات کی۔

جمعہ کے روز ہونے والی اس ملاقات کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ انہوں نے صدر قیس سعید کو اطمینان دلایا ہے کہ سعودی عرب برادر ملک تیونس میں امن واستحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔

اس حوالے سے جو اقدامات کیے جائیں گے، سعودی عرب ان کا ساتھ دے گا، سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل نے تیونس کے صدر، عوام اور حکومت کو شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام و حکومت کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر تیونس کی تازہ صورتحال اور ملک کے اقتصادی و صحت صورتحال میں استحکام لانے والے فیصلوں کا جائزہ لیا۔

تیونسی صدر نے کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں بروقت مدد پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد کے فوری برادرانہ ردعمل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے تیونس کے صدر سے کہا کہ سعودی عرب تیونس کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے۔

واضح رہے کہ تیونس کے صدر قیس سعید نے 25 جولائی کو ملک کے وزیر اعظم ہشام مشیشی کو برطرف کرنے کے بعد کہا تھا کہ اب وہ ملک کے انتظامی اختیارات خود ہی سنبھالیں گے۔ یہ نئی سیاسی معرکہ آرائی حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں کے بعد شروع ہوئی تھی۔

صدر قیس سعید نے تیونس کی پارلیمان کو بھی آئندہ ایک ماہ تک کے لیے معطل کرنے اور تمام نائبین کے اختیارات کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی فوری خطرے کے پیش نظر آئین کی دفعہ 80 کے تحت انہیں ایسے احکامات صادر کرنے کا اختیار حاصل ہے، لیکن پارلیمان کے اسپیکر راشد غنوشی نے صدر پر، انقلاب اور ملکی آئین کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کیا تھا۔

غنوشی کی اعتدال پسند اسلامی جماعت النہضہ نے تیونس کی عوام سے اس بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔

مشہور خبریں۔

عمران خان، شاہ محمود قریشی کےخلاف سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج رخصت پر روانہ

🗓️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان

چینی کی بڑھتی قیمت پر وزیر اعظم کا ردعمل

🗓️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چینی کی بڑھتی قیمت

غزہ میں تابعین اسکول پر بمباری پر سعودی عرب کا ردعمل

🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کے باشندوں کے

سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان اختلافات کی وجوہات

🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں متحدہ عرب امارات اور

ہمایوں سعید نے بےاولادی کی وجہ بتادی

🗓️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے سے

مسلم لیگ(ن) کا شہباز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ

🗓️ 28 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) نے شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے

کیا امریکی رفح پر حملہ کرنے پر راضی ہیں؟

🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندوں کے ایک گروپ

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کے حکم پر اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

🗓️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے