عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن نے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی

عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن نے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی

?️

تنزانیہ (سچ خبریں) عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن نے اس وقت ملک میں نئی تاریخ رقم کردی جب انہوں نے بطور صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور اس طرح وہ تنزانیہ کی پہلی مسلم خاتون بن گئیں۔

سر پر اسکارف اور ہاتھ میں قرآن لیے سامعہ حسن نے جمعے کے روز ملک میں نئی تاریخ رقم کردی ہے، جان موگوفلی کی وفات کے دو روز بعد وہ تنزانیہ کی پہلی خاتون صدر بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تنزانیہ میں اسلام مسیحیت کے بعد دوسرا بڑا مذہب ہے، اس ملک میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی خاتون صدر کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

سامعہ حسن نے جب جمعے کو بطور صدر حلف اٹھایا تو ان کے سر پر اسکارف اور ایک ہاتھ میں قرآن تھا، تقریب حلف برداری کا انعقاد ملک کے سب سے بڑے شہر دارالسلام میں واقع اسٹیٹ ہاؤس میں کیا گیا تھا، اس تقریب میں پارلیمانی اراکین کے ساتھ ساتھ سابق صدور بھی شریک ہوئے۔

سامعہ حسن جان موگوفلی کی جگہ افریقہ کے ایک سب سے بڑے اور ساٹھ ملین آبادی والے ملک کی صدر بنی ہیں، جان موگوفلی گزشتہ دو ہفتوں سے منظرعام سے غائب تھے اور دو روز پہلے یہ خبریں عام ہوئیں کہ وہ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں، جان موگوفلی کورونا وائرس کی موجودگی سے انکار کرتے آئے تھے لیکن وفات کے چند ہفتے پہلے انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ یہ بیماری واقعی موجود ہے۔

سامعہ حسن کے مطابق جان موگوفلی کی وفات دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن اپوزیشن لیڈر ٹونڈو لائیسو نے طبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی وفات کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ٹونڈو لائیسو کے مطابق سامعہ حسن کے لیے سب سے بڑا چیلینج یہ ہو گا کہ وہ موگوفلی کی پالیسوں کو تبدیل کرتی ہیں یا نہیں کیوں کہ انہی پالیسیوں کی وجہ سے تنزانیہ ایک روادار جمہوریت سے جابرانہ ریاست میں تبدیل ہو رہا ہے، اس کے علاوہ سامعہ حسن پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے واضح پالیسی اپنانے کے لیے بھی دباؤ ہوگا، تاہم تقریب حلف برداری کی تقریر سے ایسے اشارے ملتے ہیں کہ وہ موگوفلی کی پالیسیوں کو ہی آگے بڑھائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے آپ سے مخاطب ہونے کا آج کوئی اچھا دن نہیں ہے کیوں کہ میرے دل پر زخم لگا ہے، سواحلی زبان میں انہوں نے مزید کہا کہ میرا آج کا یہ حلف میری زندگی کے باقی حلفوں سے مختلف ہے، پہلے میں خوشی سے حلف اٹھاتی تھی لیکن آج یہ سب سے بڑا حلف غم کی حالت میں اٹھا رہی ہوں۔

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جان موگوفلی ان کے لیے استاد کی حیثیت رکھتے تھے، کچھ بھی خراب نہیں ہونے دیا جائے گا اور قوم کو اس وقت متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

سامعہ حسن موگوفلی کی دوسری مدت صدارت مکمل کریں گی، اس ملک میں صدارتی انتخابات کا انعقاد گزشتہ برس اکتوبر میں ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

ایران کے نئے صدر اور ایران ہندوستان تعلقات

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی رواں سال ہیلی

وزیراعظم کا طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کیلئے سعودیہ بھجوانے کا اعلان

?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کو

جارج عبداللہ کون ہیں؟ 

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: فرانسیسی حکام نے آج جمعے کے روز لبنانی کارکن جارج عبداللہ

داعش نے عراقی افسر کا سر قلم کر دیا، ہم بدلہ لیں گے: کاظمی

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:  کرنل الجرانی کا دو ہفتے قبل دہشت گرد عناصر نے

اپوزیشن اگلے 7 سال بعد بھی ایسے ہی ملے گی

?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ

ایران سے تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں: جولانی

?️ 13 ستمبر 2025ایران سے تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں: جولانی شام کی عبوری

پرتگال میں ہزاروں اساتذہ کا مظاہرہ

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:پرتگال کے دارالحکومت میں دسیوں ہزار اساتذہ کم تنخواہوں کے خلاف

یورپی یونین کا یوکرین کو ایک ارب یورو دینے کا اعلان

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینلا بائرباؤک نے اعلان کیا کہ یورپی یونین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے