?️
سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری مدودف نے کہا ہے کہ ماسکو کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیرمستحکم اور متضاد بیانات پر توجہ دینے کے بجائے یوکرین میں اپنے فوجی اہداف پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ مدودف کے مطابق، امریکہ کی سیاسی غیر یقینی کے باوجود روس کو اپنی سرزمین کی واپسی اور فتح کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین کا خاتمہ ہو سکتا ہے: دی اکانومسٹ
ٹاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری مدودف نے کہا ہے کہ ماسکو کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیرمستحکم اور متضاد بیانات کو نظرانداز کرنا چاہیے اور یوکرین میں اپنے فوجی اہداف کے حصول پر توجہ دینی چاہیے۔
مدودف نے امریکی صدر ٹرمپ کے یوکرین سے متعلق بیانات اور حالیہ دنوں میں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ایک بار پھر اپنے پسندیدہ سیاسی جھولے پر سوار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ ہمیں اس صورتحال سے کیسے نمٹنا چاہیے؟ بالکل ویسے ہی جیسے پہلے کرتے آئے ہیں اور جیسے ہمارے سپریم کمانڈر کرتے ہیں یعنی انہیں نظر انداز کریں۔ ہمیں اپنے ‘خصوصی فوجی آپریشن’ کے مقاصد کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھنی چاہیے، اپنی سرزمین واپس لینی چاہیے اور فتح کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔
مدودف کے مطابق، ٹرمپ نے حالیہ مہینوں میں یوکرین جنگ کے حوالے سے متضاد اور بدلتے ہوئے بیانات دیے ہیں، یہاں تک کہ بعض اوقات ایک ہی دن میں اپنے موقف میں تبدیلی کرلی ہے۔ وہ کبھی صدر پوتین سے ہونے والی گفتگو کی تعریف کرتے ہیں اور پھر اسی گفتگو پر مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسی طرح، یوکرین کو امریکی امداد کے معاملے میں بھی ان کا رویہ مسلسل بدلتا رہا ہے ،ایک ہفتے فوجی امداد معطل کرنے کے بعد اگلے ہی ہفتے اضافی امداد دینے کا اعلان کر دیتے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکی لیبر بیورو کے سربراہ ٹرمپ کے سازشی وہم کا شکار
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر نے جولائی میں روزگار کی ماہانہ رپورٹ
اگست
امریکی انٹیلی جنس ایجنٹ قابو سے باہر
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے نائب صدر جے ڈی
جنوری
عراقی انتخابی ماحول میں ہیکرز کا بھاری بھوت
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: بغداد میں 10 اکتوبر ۲۰۲۱ کو شیڈول عراق کے ابتدائی پارلیمانی
اکتوبر
ریٹرننگ افسر کے نتائج کو چیلنج کرنے کا وقت صرف ۳ روز ہے
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو
مارچ
ٹرمپ کا نیے پاپ کے انتخاب پر ردعمل
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
مئی
مالی سال 2023 کے دوران روپے کی قدر میں ریکارڈ 28 فیصد گراوٹ
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آج ختم ہونے والے مالی سال کے دوران پاکستانی
جون
بغداد سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے سعودی وفد کی آمد
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:تعاون اور شراکت کے عنوان سے بغداد میں منعقدہ ایک روزہ
اگست
مولا بخش چانڈیو کا شہباز شریف حکومت کو اپنی حکومت ماننے سے انکار
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے شہباز
مئی